ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے کارکن محمدعامر کرامت اللہ کے چھوٹے بھائی محمدنادرکے انتقال پر
بانی وقائدجناب الطا ف حسین کااظہارتعزیت
لندن ۔۔۔ 25 مارچ 2019ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے کارکن محمدعامر کرامت اللہ کے چھوٹے بھائی محمدنادرکے انتقال پر دلی تعزیت کااظہارکیاہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے محمدعامراوران کے تمام اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدنادرمرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ آمین
*****