قائد تحریک الطاف حسین نے 11جون 1978ء کو جو پودا لگایا تھاوہ آج ایم کیوایم کی شکل میں ایک تناور درخت بن چکا ہے،ہاشم اعظم
عوام کارکنان 23مارچ برو ز ہفتہ کو ایم کیوایم کے 35 یوم تاسیس کے اجتماع میں بھر پور شرکت کریں،ہاشم اعظم
مہاجر اپنی بقاکی جدوجہد کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پنجابی اسٹیبلشمنٹ کی ساز ششوں کو ناکام بنادیں،سہیل خانزادہ
کارکنان وعوام یوم تاسیس کے اجتماع کی تیاریوں اور دیگر اخراجات کی مد میں زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کر ائیں،آصف سعید
ہم قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی حقیقت پسندی و عملیت پسندی کے فلسفہ پر عمل پیر ا ہوتے ہوئے آخری سانس تک ساتھ ہیں ، معین احمد خان
لندن۔۔13مارچ 2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کے 35ویںیوم تاسیس کے سلسلے میں برطانیہ میں زور شور سے تیاریاں جاری ہیں اور مختلف یونٹوں میں کارکنان کے اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم برطانیہ ایسٹ لندن یونٹ میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائز نگ کمیٹی کے ارکان اور یونٹ کے ذمہ داراور کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائز ر ہاشم اعظم نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین نے 11جون 1978ء کو جو پودا لگایا تھاوہ آج ایم کیوایم کی شکل میں ایک تناور درخت بن چکا ہے جس کی جڑیں دنیا بھرمیں پھیل چکی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ جناب الطاف حسین مظلوم مہاجر،پشتون ،بلوچ سمیت تمام مظلوم قومیتوں کے غصب شدہ حقوق کے حصول کے لئے کئی برسوں سے جدوجہد کررہے ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ کو جناب الطاف حسین کی حقیقت پسندی وعملیت پسندی کا عمل ایک آنکھ نہیں بھایا اور وہ ایم کیوایم اور الطاف حسین کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ،پاکستان میں کم و بیش تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو پنجابی اسٹیبلشمنٹ نے اپنا زرخرید غلام بناہو ا ہے، جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاستدان ہیں جنہیں پنجابی اسٹیبلشمنٹ اور فوجی جرنیلوں نے متعدد بار بھاری رقم کے عوض خرید نے کی کوشش مگر انہوں نے اپنے ضمیر کا سود ا نہیں کیا انہیں بار بار اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے نوٹوں سے بھرے بریف کیس پیش کئے گئے مگر جناب الطاف حسین نے ٹھکر ا دیئے یہی وجہ ہے کہ انہیں بے بنیاد الزامات کا سامنا ہے۔ہاشم اعظم نے کہا کہ پاکستان میں مظلوم مہاجر وں ،پشتونوں،بلوچوں سمیت دیگر مظلوموں کی کوئی اہمیت و حیثیت نہیں ہے یہاں جہادیوں کو سرپر بٹھایا جاتا ہے اور اور ترقی پسند وں کو سولی پر چڑھادیا جاتا ہے لہٰذا وقت اور حالات کاتقاضہ ہے کہ مظلوم عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے حقیقت پسندی و عملیت پسندی کے فلسفہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جناب الطاف حسین کی جدوجہد میں شامل ہوکراپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے برطانیہ میں مقیم ہمدرد وعوام اور کارکنان سے پرزور اپیل کی کہ وہ23مارچ برو ز ہفتہ کو ایم کیوایم کے 35 یوم تاسیس کے اجتماع میں بھر پور شرکت ہیں۔آرگنائز نگ کمیٹی کے رکن سہیل خانزادہ نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا پنجابی اسٹیبلشمنٹ ایک منصوبہ بندی کے تحت کراچی سمیت سندھ کے شہری علا قوں میں غیر مقامی لوگوں کو لاکر بسارہی ہے تاکہ مہاجروں کوکراچی میں اقلیت میں تبدیل کیا جائے لہٰذا مہاجروں کو چاہیئے کہ وہ چپ کا روزہ توڑیں ، اپنی بقاکی جدوجہد کریں اور جناب الطاف حسین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پنجابی اسٹیبلشمنٹ کی ساز ششوں کو اپنے اتحاد کے ذریعے ناکام بنادیں ۔آرگنائزنک کمیٹی کے رکن آصف سعید نے کہا کہ ایم کیوایم کا 35 واںیو م تاسیس مہاجروں سمیت تمام مظلوم قومیتوں کیلئے خوش آئنداور سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم تمام تر مصائب ومشکلات کے باجود شہداء ،اسیر ،لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اور ضرورتمندوں کی مالی امدا کر تی ہے مگر اس وقت تحریک شدید مالی بحران کا شکا ر ہے لہٰذا کارکنان وعوام یوم تاسیس کے اجتماع کی تیاریوں اور دیگر اخراجات کی مد میں زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کر ائیں۔ایم کیوایم ایسٹ لندن یونٹ کے انچارج معین احمد خان نے عزم کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ حالات چاہے کتنے ہی کٹھن ہوں ہم قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے حقیقت پسندی و عملیت پسندی کے فلسفہ پر عمل پیر ا ہوتے ہوئے آخری سانس تک تنظیم سے جڑے رہینگے۔ انہوں نے اجلاس کے شرکا ء کو ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے سلسلے میں اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی بھی فراہم کی ۔