قائد تحریک الطاف حسین نے حقیقت پسندی و عملیت پسندی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مہاجروں سمیت تمام
مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہدکی، ایم کیوایم برطانیہ کہ آرگنائزر ہاشم اعظم
ایم کیوایم کا 35واں تاسیس مہاجروں سمیت تما م مظلوم قومتیوں کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ہاشم اعظم
کارکنان عوام سے رابطہ کر کے گھر گھر جاکر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچائیں، محسن سعید
ایم کیوایم کے 35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ویسٹ لندن یونٹ میں اجلا س
لندن ۔ 12مارچ 2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کے 35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ ویسٹ لندن یونٹ میں اجلا س منعقد کیا گیا، اجلاس میں ایم کیوایم یوکے کی آرگنازنگ کمیٹی کے ارکان ،ویسٹ لندن یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی ۔اجلا س سے ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزرہاشم اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے اول روز سے ہی سیاست بر ائے خدمت کوعملی شکل دی کی اور غریب متوسط طبقہ کی عوام کے غضب شدہ حقوق کے حصول لئے جدوجدکی یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ ہمیشہ اس کے خلاف برسرپیکا ر رہی ہے مگر بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنی حقیقت پسندی و عملیت پسندی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ظلم جبراور رکاؤ ٹوں کے باجود مہاجر سمیت تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھتے ہوئے ملک سے جاگیردارانہ،وڈیرانہ ،فرسودہ اور مورثی سیاسی نظام کے خاتمہ کی جدوجہد کر رہے ہیں مگر پاکستان کی پنجابی اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم کے خلاف مختلف ہتھکنڈوں اور گھناؤنی سازش کے ذریعے نہ اس صر ف اس جدوجہد کوسبوتاژکرنے کی کوشش کی بلکہ 22اگست 2016ء کو کراچی پریس کلب پر ریاستی آپریشن اور کارکنان کے ماورائے عدالت قتل ،چھاپوں اور گرفتاریوں، جبراً گمشدگیوں کے خلاف لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود شرکاء سے خطاب کو ملک دشمن تقریر قرار دیتے ہوئے قائد تحریک کی رہائش گاہ المعروف نائن زیرو ،خورشید بیگم میموریل ہال ،ایم پی اے ہاسٹل سمیت تمام دفاتر پر چھاپہ مار کر نہ صرف کارکنان کو گرفتار کرلیا بلکہ سندھ بھر میں ایم کیوایم کے تمام دفاتر کو سیل اورمسمار کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کئی عرصے سے پاکستان میں طالبان اور جہادی تنظیموں کی نشاندہی کرتے رہے مگر اسٹیبلشمنٹ نے الطاف حسین کی باتوں کو جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے اسے پختونوں کے خلاف سازش قرار دیا ،یہ بات دنیا کے سامنے عیاں ہوگئی ہے کہ پاکستان میں نہ صرف طالبان اورجہادی تنظیموں کا وجو د ہے بلکہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ایما پر ملک میں بدامنی ، دہشت گردی اورقتل وغارتگری میں مصروف ہیں جس کا ثبوت حکومت کی جانب کالعدم جہادی تنظیموں کے خلاف پابندی اور کارروائی کرنے کا اعلان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم 23مارچ2019ء بروز ہفتہ کو 35واں یوم تاسیس منانے جارہی ہے اور انشاء اللہ یہ یوم تاسیس مہاجروں سمیت تما م مظلوم قومتیوں کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں خصوصاً وفا پر ست عوام و کارکنان ے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے 35ویں یوم تاسیس کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوکر ثابت کر دیں کہ وہ ماضی کی طرح آج بھی قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں ۔جوائنٹ آرگنانزر محسن سعید نے خطاب کر تے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے سلسلے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمیشہ کی طرح بھر پور کر دار ادا کر یں اور عوام سے رابطہ کر کے گھر گھر جاکر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچائیں ۔اجلاس میں ویسٹ لندن یونٹ کے انچارج محبوب الہٰی نے ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے اجتماع کی تیاریوں کے حوالے آگاہ کیا۔