Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

11مارچ 2015ء کونائن زیروپر مارے جانے والا چھاپہ اور جواں سال وقاص علی شاہ کی شہادت ریاستی ظلم وبربریت کی ایسی داستان ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


11مارچ 2015ء کونائن زیروپر مارے جانے والا چھاپہ اور جواں سال وقاص علی شاہ کی شہادت ریاستی ظلم وبربریت کی ایسی داستان ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 3/10/2019
11مارچ 2015ء کونائن زیروپر مارے جانے والا چھاپہ اور جواں سال وقاص علی شاہ کی شہادت ریاستی ظلم وبربریت کی ایسی داستان ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
11مار چ 2015ء کونائن زیروپر چھاپے کے دوران تمام شعبوں میں توڑپھوڑ کی گئی، درجنوں بے گناہ کارکنوں کو گرفتارکیاگیا، ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کی گئی
رینجرز نے نائن زیروپرجمع ہونے والے کارکنوں پر فائرنگ کی جس سے جواں سال کارکن وقاص علی شاہ شہید ہوگئے
وقاص علی شاہ اورتحریک کے تمام شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
تمام ترریاستی مظالم کے باوجود حق پرستی کی تحریک قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں جاری رہے گی۔ رابطہ کمیٹی 

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ سندھ کے شہری علاقوں خصوصاًکراچی میں کیاجانے والاریاستی آپریشن قیام امن کے لئے نہیں بلکہ مہاجروں اورغریب ومتوسط طبقہ کے حقوق کے لئے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں عزیزآبادسے اٹھنے والی تحریک ایم کیوایم کوکچلنے کے لئے کیا جارہا ہے۔ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرچھاپے اورجواں سال کارکن وقاص علی شاہ کی رینجرزکی فائرنگ سے شہادت کے واقعہ کے چارسال پورے ہونے کے موقع پر اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب سے مہاجرحقوق کی تحریک نے جنم لیاااورقائدتحریک الطاف حسین نے مہاجروں کوایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اسی دن سے مہاجردشمن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایم کیوایم کوکچلنے کے لئے ریاستی آپریشن جاری ہے۔ 19جون 1992ء سے ایم کیوایم کے خلاف شروع ہونے والاباقاعدہ آرمی آپریشن کسی نہ کسی شکل میں جاری رہا۔ 11مار چ 2015ء کوایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپرماراجانے والارینجرزکابلاجوازچھاپہ اسی آپریشن کا تسلسل تھا۔ اس چھاپے کے دوران نائن زیروکے تمام شعبوں میں توڑپھوڑ کی گئی، وہاں مختلف تنظیمی شعبوں میں موجود درجنوں بے گناہ کارکنوں کو گرفتارکیاگیا، ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کی گئی، جب وہاں بڑی تعدادمیں ایم کیوایم کے کارکنان ، مائیں،بہنیں،نوجوان اوربزرگ جمع ہوئے تورینجرز نے ان پر فائرنگ کی جس سے ایم کیوایم کے جواں سال کارکن وقاص علی شاہ شہید ہوگئے ۔ رینجرز نے اس کھلے قتل کاالزام بھی ایم کیوایم کے کارکنوں پر ہی ڈال دیا، رینجرزنے کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت نائن زیروسے اسلحہ برآمد کرنے کابھی ڈرامہ کیا، اس روز نائن زیروسے ایم کیوایم کے مرکزی رہنماؤں، ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکرکے ان پر جھوٹے مقدمات قائم کیے ، جن میں سے بیشترکارکنان آج بھی جیلوں میں قید ہیں اورایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے بدترین ریاستی آپریشن کایہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 11مارچ 2015ء کونائن زیروپر مارے جانے والایہ چھاپہ اور جواں سال وقاص علی شاہ کی شہادت ریاستی ظلم وبربریت کی ایسی داستان ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ رابطہ کمیٹی نے وقاص علی شاہ شہیدکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وقاص علی شاہ اورتحریک کے تمام شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورتمام ترریاستی مظالم کے باوجود حق پرستی کی یہ تحریک قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔ 
*****





1/8/2025 7:24:08 PM