موجودہ پاکستان قائد اعظم کا پاکستان نہیں بلکہ پنجابستان ہے، فوجستان ہے،ہاشم اعظم
پاکستان کی پنجابی اسٹیبلشمنٹ او ل روز سے ہی ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تلی ہوئی ہے
غداری کے سرٹیفکٹ دینے والے خود دشمن ملکوں کے لئے جاسوسی بھی کرر ہے ہیں،ہاشم اعظم
عوام وکارکنان سے اپیل کی کہ وہ 23مارچ 2019ء بروز ہفتہ کو یوم تاسیس کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں
ایم کیوایم برطانیہ نارتھ لندن یونٹ میں اجلا س سے خطاب
لندن ۔۔ 7مارچ 2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کے 36ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ نارتھ لندن یونٹ میں اجلا س منعقد کیا گیا جس میں 23مارچ 2019ء بروز ہفتہ کو منعقد ہ پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائز نگ کمیٹی کے اراکین ،نارتھ لندن یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان نے شریک کی۔ اجلاس کے شرکا ء سے ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائز ر ہاشم اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پنجابی اسٹیبلشمنٹ او ل روز سے ہی ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تلی ہوئی ہے ،مہاجروں کو ہمیشہ تیسرے درجے کا شہر ی سمجھا گیایہی وجہ ہے کہ ہر شعبہ میں اس کے حقو ق پر مسلسل ڈاکہ زنی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پاکستان قائد اعظم کا پاکستان نہیں بلکہ پنجابستان ہے، فوجستان ہے جہاں مہاجر ،بلوچ،پشتون اور دیگر قوموں کو غداری کے سرٹیفکٹ دیے جارہے ہیں ،انہیں لاپتہ کیا جارہا ہے اور ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے جبکہ خود فوجی افسران دشمن ملکوں کے فوجی افسران کے ساتھ ملکر کتابیں تحریر کرر ہے ہیں بلکہ جاسوسی بھی کرر ہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کو حق و سچ بولنے کی پاداش میں ان کی تقریر ،تصویراور تحریر پر غیر قانونی پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ جو لوگ سرعام ملک و فوج کے خلاف بیانات اور تقریریں کر رہے ہیں انہیں نہ صرف محب وطن سمجھا جارہا ہے بلکہ اعزازات سے بھی نوازا جارہاہے ۔انہوں نے عزم کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ حالات جتنے ہی کٹھن و مشکل کیوں نہ ہوں ہم آخر سانس تک قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اس حق وسچ کی جدوجہد میں ساتھ رہینگے۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ آپس میں رابطہ کو تیز کریں ،حالات پر کڑی نظر رکھیں اور اپنے مثالی اتحاد کے ذریعے ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کے خلاف ہر ساز ش کو ناکام بنا دیں۔ ہاشم اعظم نے عوام وکارکنان سے اپیل کی کہ وہ 23مارچ 2019ء بروز ہفتہ کو یوم تاسیس کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعدد میں شرکت کریں ۔ اجلاس سے ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن عبدالحفیظ اور نارتھ لندن یونٹ کے انچارج محمد سمیع نے یوم تاسیس کے اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلا ت بتائیں ۔