Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرزنے ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹر کے کارکن آصف پاشا، ناظم آباد گلبہارسیکٹر کے کارکن محمدرضااور نارتھ کراچی سیکٹرکے کارکن سجاد کوگھروں سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


 رینجرزنے ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹر کے کارکن آصف پاشا، ناظم آباد گلبہارسیکٹر کے کارکن محمدرضااور نارتھ کراچی سیکٹرکے کارکن سجاد کوگھروں سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 2/24/2019

رینجرزنے ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹر کے کارکن آصف پاشا، ناظم آباد گلبہارسیکٹر کے کارکن محمدرضااور

نارتھ کراچی سیکٹرکے کارکن سجاد کوگھروں سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ایم کیوایم کے دیگرکارکنوں اورہمدردوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کالعدم تنظیموں کے دہشت گرداورجرائم پیشہ افراد کراچی میں شہریوں کولوٹ رہے ہیں لیکن پولیس، رینجرز انہیں ہاتھ نہیں لگاتے
کراچی میں آپریشن قیام امن کیلئے نہیں بلکہ ایم کیوایم کو ختم کرنے اورمہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کچلنے کیلئے کیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی
ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس واچ اور انسانی حقوق کی دیگرتنظیمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کی جبری گمشدگیوں کانوٹس لیں ۔ رابطہ کمیٹی


لندن ۔۔۔ 23 فروری 2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز نے ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹریونٹ 38کے کارکن آصف پاشا، ناظم آباد گلبہارسیکٹر یونٹ 189 کے کارکن محمدرضااورنارتھ کراچی سیکٹرکے کارکن سجاد کوگھروں پر چھاپہ مارکرگرفتارکرلیاہے او رانہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ۔ اس کے علاوہ دیگرکارکنوں اورہمدردوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان کارکنان کوجمعہ کے روزکراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتارکیاگیا، ان کی گرفتاریوں کوتین دن گزرچکے ہیں لیکن ان گرفتارشدگان کوابھی تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاجس کی وجہ سے ان گرفتارشدہ کارکنوں کی زندگیوں کو شدیدخطرہ لاحق ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گرداورجرائم پیشہ افراد کراچی میں شہریوں کوکھلے عام اپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں ، شہریوں کولوٹ رہے ہیں لیکن پولیس، رینجرزاورریاستی ادارے انہیں ہاتھ نہیں لگاتے جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم کے کارکنوں کوچن چن کرگرفتارکیاجارہاہے اورکسی بھی عدالت میں پیش کرنے کے بجائے لاپتہ کیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حکومت اورریاستی اداروں کی ظالمانہ کارروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ کراچی میں آپریشن شہرمیں امن قائم کرنے کے لئے نہیں بلکہ صرف اورصرف ایم کیوایم کو سیاسی طورپرختم کرنے اورمہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کچلنے کے لئے کیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس طرح کے ریاستی ظلم وبربریت سے عوام کے دلوں میں نفرت توپیداکی جاسکتی ہے ،یہ ظلم عوام کو دیوارسے لگانے کاسبب بن سکتا ہے لیکن ایم کیوایم جیسی سچ اورحق کی تحریکوں کوختم نہیں کرسکتا ۔ رابطہ کمیٹی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس واچ اور انسانی حقوق کی دیگرتنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے ان کارکنوں کی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کانوٹس لیں اوران کے خلا ف آوازبلندکریں۔ 
*****

1/8/2025 7:58:04 PM