لندن میں ایم کیوایم کا 35واں یوم تاسیس 23 ، مارچ2019ء کومنایاجائے گا، اعلامیہ ایم کیوایم
برطانیہ کے ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے تیاریوں کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے
لندن۔۔۔24، فروری2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ایم کیوایم کا 35 واں یوم تاسیس23، مارچ2019ء کو لندن میں تنظیمی جوش وخروش سے منایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 18، مارچ2019ء کو ایم کیوایم کا 35 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں منایا جائے گا۔لندن میں ایم کیوایم کے35 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں 23، مارچ2019ء کو پروقار تقریب منعقد کی جائے گی جس میں برطانیہ سمیت ایم کیوایم کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ان کے اہل خانہ شرکت کریں گے ۔ لندن میں ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے تیاریوں کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور یوم تاسیس کے سلسلے میں کارکنان وہمدردوں میں جو ش وخروش پایاجاتا ہے۔
*****