پشتون تحفظ موومنٹ کے احتجاجی دھرنے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں، ماؤں،بہنوں بزرگوں،نوجوانوںMillennialsاوربچوں کوایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
مہاجرعوام نے عملاً ثابت کردیاکہ وہ ریاستی مظالم کے خلاف پشتون عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔الطاف حسین
انشاء اللہ ریاستی مظالم سے نجات اورانصاف کے حصول کیلئے مظلوم قوموں کے درمیان اتحادوبھائی چارہ مزیدفروغ پائے گا۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 27 جنوری 2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ریاستی مظالم کے خلاف کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے میں پشتون تحفظ موومنٹ کے احتجاجی دھرنے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں، ماؤں،بہنوں بزرگوں،نوجوانوں اوربچوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں،ماؤں،بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں،Millenialsاوربچوں نے تمام تررکاوٹوں اورنامساعد حالات کے باوجود جس طرح بڑی تعداد میں آج پشتون تحفظ موومنٹ کے دھرنے میں شرکت کی اورپشتون بھائیوں سے یکجہتی کااظہارکیااس پر میں ایک ایک ماں، ایک ایک بہن، ایک ایک بزرگ، ایک ایک نوجوان اورایک ایک بچے کودل کی گہرائیوں سے سلام تحسین پیش کرتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج مہاجرعوام نے پشتون تحفظ موومنٹ کے دھرنے میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے عملاً ثابت کردیاکہ وہ ریاستی مظالم کے خلاف پشتون عوام کے شانہ بشانہ ہیں اورانشاء اللہ ریاستی مظالم سے نجات اورانصاف کے حصول کے لئے ان کے درمیان اتحادوبھائی چارہ مزیدفروغ پائے گااوروہ اسی طرح ملکر جدوجہد کریں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ امرانتہائی خوش آئند ہے کہ تمام مہاجر، پشتون، بلوچ، سندھی، سرائیکی، پنجابی، کشمیری ،ہزارے وال، گلگتی بلتستانی اپنی اپنی شناخت رکھتے ہوئے تیزی سے ایک بڑی شناخت کے دائرے میں آرہے ہیں اوروہ سب سے بڑی شناخت مظلوم کی ہے۔مظلوم قوموں کا یہ اتحادانصاف کے نظام کے قیام کے لئے ایک نیک شگون ہے ۔