ایم کیوایم یوکے ایسٹ لندن کے جوائنٹ انچارج نعیم راجپوت کے بھائی محمداسماعیل راجپوت
کے انتقال پرقائدتحریک الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن ۔۔۔ 27 جنوری 2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم یوکے ایسٹ لندن کے جوائنٹ انچارج نعیم راجپوت کے بڑے بھائی محمداسماعیل راجپوت کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمداسماعیل مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرجمیل عطافرمائے ۔
*****