کراچی سمیت ملک بھر میں رہنے والے مظلوم عوام کے ہمدرد حق پرست عوام PTMکے پرامن احتجاجی مظاہروں
میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے انہیں کامیاب بنائیں ۔رابطہ کمیٹی کی اپیل
عالم زیب محسود اوردیگرتمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ،مہاجروں، پشتونوں،بلوچوں اوردیگرتمام
مظلوم قوموں کے خلاف ریاستی مظالم کاسلسلہ بندکیاجائے ۔رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔ 22 جنوری 2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بے گناہ افرادکے ماورائے عدالت قتل، خیسورشمالی وزیرستان میں خواتین کی بے حرمتی اورعالم زیب محسوداوردیگرپشتون ہمدردوں کی غیرقانونی گرفتاریوں اورسرکاری عقوبت خانوں میں ان پر کئے جانے والے تشددکے خلاف کل بروزبدھ کو کراچی اورملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے کئے جانے والے پرامن احتجاجی مظاہروں کی مکمل حمایت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت ملک بھر میں رہنے والے مظلوم عوام کے ہمدردو فاپرستوں خصوصاً کراچی کے حق پرست عوام سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ جن جن شہروں میں موجود ہیں وہاں اپنے پشتون بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے PTMکے پرامن احتجاجی مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے انہیں کامیاب بنائیں ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ انسانی حقوق کے سرگرم رکن عالم زیب محسود اوردیگرتمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے اورمہاجروں، پشتونوں،بلوچوں اوردیگرتمام مظلوم قوموں کے خلاف ریاستی مظالم کاسلسلہ بندکیاجائے ۔
دریں اثناء کراچی میں اس سلسلے کامظاہرہ بدھ کوسہ پہر3بجے کراچی پریس کلب پرکیاجارہاہے ۔
*****