حیدرآبادمیں بہادرآبادٹولے کی جلسی میں قائدتحریک الطا ف حسین کے حق میں نعرے لگانے والے نوجوانوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
|
Posted on: 1/20/2019
|
حیدرآبادمیں بہادرآبادٹولے کی جلسی میں قائدتحریک الطا ف حسین کے حق میں نعرے لگانے والے نوجوانوں
کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
اب قائدتحریک الطاف حسین کانام لینابھی ایک جرم بنادیاگیاہے ۔ نام لینے تک پر معصوم وبے گناہ نوجوانوں کوگرفتار کیاجارہاہے
جمعہ کو بہادرآبادٹولے کی جلسی میں قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے لگا نے کی پاداش میں کئی نوجوانوں کوگرفتارکرلیاگیا
بہادرآبادٹولے کے ارکان نے مہاجرنوجوانوں کی نشاندہی کرکے انہیں خود سرکاری ایجنسیوں کے حوالے کیا ۔ رابطہ کمیٹی
تمام ترریاستی جبروستم کے باوجود وفاشعارمہاجرماؤں،بہنوں، بزرگوں،نوجوانوں اوربچوں کے دلوں سے قائدتحریک الطاف حسین
کی محبت وعقیدت نہیں نکالی جا سکتی۔ رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔ 20 جنوری 2019ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآبادمیں ہونے والے بہادرآبادٹولے کے جلسہ میں بانی وقائدجناب الطا ف حسین کے حق میں نعرے لگانے والے نوجوانوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن اب بدترین شکل اختیار کرچکا ہے،اب قائدتحریک الطاف حسین کانام لینابھی ایک جرم بنادیاگیاہے ۔ قائدتحریک الطاف حسین کانام لینے تک پر معصوم وبے گناہ نوجوانوں کوگرفتار کیاجارہاہے۔ جمعہ کوحیدرآبادمیں ہونے والے بہادرآبادٹولے کی جلسی میں شریک مہاجرنوجوانوں نے قائدتحریک الطاف حسین سے اپنی محبت وعقیدت اور وابستگی کامظاہرہ کرتے ہوئے قائدتحریک کے حق میں نعرے لگائے تواس کی پاداش میں اطلاعات کے مطابق کئی نوجوانوں کوگرفتارکرلیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان گرفتاریوں کاسب سے قابل مذمت اورشرمناک پہلویہ ہے کہ اپنے ظرف وضمیرکاسوداکرنے والے بہادرآبادٹولے کے ارکان نے ان گرفتاریوں میں نہایت شرمناک کرداراداکیااوران مہاجرنوجوانوں کی نشاندہی کرکے انہیں خود سرکاری ایجنسیوں کے حوالے کیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بہادرآباد یہ امرانتہائی شرمناک ہے کہ بہادرآبادٹولے کے ارکان ایک توخود ہی اپنے ظرف وضمیرکاسودا کرچکے ہیں لیکن جومہاجرنوجوان تمام ترریاستی مظالم اورجبروستم کے باوجوداپنی وفاپرقائم رہتے ہوئے قائدتحریک الطاف حسین سے اپنی وابستگی کااظہارکررہے ہیں ،بہادرآبادٹولے کے بے ضمیرارکان سرکاری ایجنسیوں کے نمک خواروں کاکرداراداکرتے ہوئے ایسے وفاشعارمہاجرنوجوانوں کوخودگرفتارکروارہے ہیں جوانتہائی شرمناک ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ چند بے ضمیرافرادکوتوخریدسکتی ہے لیکن تمام ترریاستی جبروستم کے باوجود وفاشعارمہاجرماؤں،بہنوں، بزرگوں،نوجوانوں اوربچوں کے دلوں سے قائدتحریک الطاف حسین کی محبت وعقیدت نہیں نکال سکتی۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد سے گرفتارکئے گئے نوجوانوں کورہاکیاجائے ۔
*****
|
1/9/2025 7:37:09 AM
|
|