’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی کے سلسلے میں کل بروز ہفتہ لندن میں
ایم کیوایم کے زیراہتمام اجتماع ہوگا
برسی کااجتماع لندن کے علاقے ایجویئر میں واقع ’ واٹلنگ کمیونٹی سینٹر ‘‘ میں شام 6 بجے ہوگا
پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی جائے گی
تعزیتی کانفرنس میں پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدکی جدوجہد اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے
لندن ۔۔۔11، جنوری2019ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینراورعظیم فلاسفر، محقق، مصنف، دانشور، بزرگ استاد اورانقلابی رہنما ’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی کے سلسلے میں کل بروز ہفتہ 12 جنوری کولندن میں ایم کیوایم کے زیراہتمام اجتماع ہوگا۔ یہ اجتماع لندن کے علاقے ایجویئر کے ’’ واٹلنگ کمیونٹی سینٹر ‘‘ واقع (145 Orange Hill Road, Edgware, Middlesex, HA8 OTR) میں شام 6 بجے ہوگا۔ اجتماع میں پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی جائے گی جس کے بعد تعزیتی کانفرنس ہوگی جس میں ایم کیوایم کے تنظیمی ذمہ داران اور سول سوسائٹی کے افراد پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدکی جدوجہد اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے ۔
ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی پر ایم کیوایم کے تمام اوورسیز یونٹوں کے زیراہتمام بھی تعزیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ، شہیدکے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی اور شہید وفا کی یادمیں شمعیں روشن کی جائیں گی۔رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں کارکنوں کوہدایت کی ہے کہ وہ شہید وفاکی برسی پرموجودہ صورتحال میں احتیاط کے پیش نظر اپنے اپنے علاقوں اپنے اپنے گھروں میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں، شہید کی یاد میں شمعیں روشن کریں اورشہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کریں ۔
*****