Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تجاوزات کے خلاف کارروائی کی آڑ میں کراچی کی مارکیٹوں ،دکانوں اورگھروں کو مسمار کر نا عوام کامعاشی قتل ہے ۔الطاف حسین


تجاوزات کے خلاف کارروائی کی آڑ میں کراچی کی مارکیٹوں ،دکانوں اورگھروں کو مسمار کر نا عوام کامعاشی قتل ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 1/8/2019 1
تجاوزات کے خلاف کارروائی کی آڑ میں کراچی کی مارکیٹوں ،دکانوں اورگھروں کو مسمار کر نا عوام کامعاشی قتل ہے ۔الطاف حسین
شہریوں کے برسوں سے بسے بسائے گھروں کومسمارکرکے ان کے سروں سے ان کی چھت چھینی جارہی ہے ۔ الطا ف حسین
اردوبازار طلبہ وطالبات اورعلم کے متلاشی لوگوں کیلئے حصول علم کا بہت بڑاذریعہ ہے، کراچی دشمنی میں اردو بازار کو بھی ختم کیاجارہاہے 
کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے عوام کا معاشی قتل اسٹیبلشمنٹ کی کراچی دشمن پالیسی کے تحت کیا جارہاہے۔الطاف حسین
پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت ، پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ اوربلدیہ عظمیٰ اس کراچی دشمن منصوبہ پر عمل پیراہیں۔ الطاف حسین
تجاوزات کے خاتمہ کے نام پر کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں عوام کے معاشی قتل کایہ ظالمانہ سلسلہ بند کیاجائے ۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین عوام کے معاشی قتل کے اہم معاملے پرجمعرات 10جنوری کوسوشل میڈیا کے ذریعے اہم خطاب کریں گے

لندن ۔۔۔ 8 جنوری 2019ء
ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین نے ناجائزتجاوزات کے خلاف کارروائی کی آڑ میں کراچی کے اردو بازار اوردیگرمارکیٹوں ،دکانوں اورگھروں کو مسمار کرنے کے اقدام کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ اہل کراچی کاکھلامعاشی قتل ہے جواب ناقابل برداشت ہوگیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پہلے مہاجروں کی جان ومال سے کھیلا جاتا تھا،ان جسمانی قتل کیاجاتاتھا لیکن اب ان کا معاشی قتل بھی کیا جارہا ہے اور ان کا اور انکے بچوں کا مستقبل تباہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کراچی میں ناجائزتجاوزات کے خاتمے کے نام پر 40، سال ، 50، سال ، 60 اور 70 سالوں سے قائم مارکیٹوں تک کو مسمار کیا جارہاہے، چھوٹی بڑی دکانوں اورخوانچوں کوختم کیاجارہا ہے ۔ اس طرح اہل کراچی جوپہلے ہی ریاستی مظالم اورحکومتی پالیسیوں کی وجہ سے غربت وتنگدستی اورمعاشی مشکلات کاشکار ہیں، اب تجاوزات کے خاتمے کے نام پر ان معاشی قتل کیاجارہاہے ۔ یہی نہیں بلکہ شہریوں کے برسوں سے بسے بسائے گھروں کومسمارکرکے ان کے سروں سے ان کی چھت چھینی جارہی ہے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمے کے نام پر کی جانے والی یہ اندھی اورسفاکانہ مہم اب یہ شکل اختیارکرگئی ہے کہ اب کراچی کی دیگرمارکیٹوں کے ساتھ ساتھ تاریخی اردو بازارکوبھی ختم کرنے کے لئے دکانداروں کونوٹس جاری کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اردوبازار طلبہ وطالبات اورعلم کے متلاشی لوگوں کے لئے حصول علم کا ایک بہت بڑاذریعہ ہے جوکئی دہائیوں سے کتابوں کے ذریعے لوگوں میں علم کی دولت بانٹ رہا ہے اورعلم کے فروغ میں اہم کردار اداکررہاہے لیکن کراچی دشمنی میں اس اردو بازار کو بھی ختم کیاجارہاہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے عوام کا معاشی قتل اسٹیبلشمنٹ کی طے شدہ کراچی دشمن پالیسی اور منصوبہ بندی کے تحت کیا جارہاہے جس پرعمل درآمد کے لئے سپریم کورٹ کے ذریعے حکم دیاگیااوراب وفاقی حکومت ، پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ اوربلدیہ عظمیٰ کراچی سب ملکر معاشی قتل کے اس منصوبہ پر عمل پیراہیں۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ تجاوزات کے خاتمہ کے نام پر کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں عوام کے معاشی قتل کایہ ظالمانہ سلسلہ بند کیاجائے ۔ 
دریں اثناء عوام کے معاشی قتل کے اس اہم معاملے پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین جمعرات 10جنوری کوسوشل میڈیا کے ذریعے اہم LIVEوڈیو خطاب کریں گے ۔ یہ خطاب جمعرات کو لندن وقت سہ پہر 3بجے اور پاکستان وقت رات 8بجے ہوگا۔ جناب الطاف حسین اپنے خطاب میں کراچی میں ناجائز تجاوزات کی آڑ میں غریب مہاجروں کی دکانیں،مارکیٹیں اور مکانات مسمار کرکے ان کے معاشی قتل کے بارے میں اہم اظہار خیال کریں گے۔ 
*****


1/9/2025 7:49:01 AM