Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عظیم فلاسفر، دانشور، بزرگ استاد اورانقلابی رہنما’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی بھرپورطریقے سے منائی جائے گی


عظیم فلاسفر، دانشور، بزرگ استاد اورانقلابی رہنما’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی بھرپورطریقے سے منائی جائے گی
 Posted on: 1/5/2019 1
عظیم فلاسفر، دانشور، بزرگ استاد اورانقلابی رہنما’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی بھرپورطریقے سے منائی جائے گی
شہیدوفا کوخراج عقیدت پیش کرنے ،ان کی قربانیوں اورجدوجہدپر روشنی ڈالنے کیلئے تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے
شہیدکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی اور شہیدوفاکی یادمیں شمعیں روشن کی جائیں گی
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ۔ اجلاس کی صدارت کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کی
ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدنے کٹھن حالات کے باوجود تحریک کے ساتھ جس طرح وفانبھائی وہ کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔رابطہ کمیٹی
ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلئے ایک آزاد،خودمختاراور غیرجانبدار کمیشن قائم کیاجائے۔رابطہ کمیٹی

لندن ۔۔۔ 5، جنوری2019ء
عظیم فلاسفر، محقق، مصنف، دانشور، بزرگ استاد اورانقلابی رہنما’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ بھرپورطریقے سے منائی جائے گی اورشہید کوخراج عقیدت پیش کرنے اوران کی قربانیوں اورجدوجہدپر روشنی ڈالنے کیلئے تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔اس بات کافیصلہ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس کی صدارت کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کی۔ یادرہے کہ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرپروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کو ریاستی اداروں نے13، جنوری 2018ء کو ڈیفنس کے علاقے سے گھرجاتے ہوئے راستے سے گرفتارکرنے کے بعد تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کردیاتھا۔ان کی تشددزدہ لاش ابراہیم حیدری میں ریٹرھی گوٹھ کے ویران علاقے سے پائی گئی تھی۔ 13، جنوری2019ء بروزاتواران کی پہلی برسی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ’’ شہید وفا‘‘ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کی پہلی برسی بھرپورطریقے سے منائی جائے گی اور ایم کیوایم کے تمام اوورسیز یونٹوں کے زیراہتمام پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے اورشہید کی جدوجہد اور قربانیوں سے عوام کوآگاہ کیا جائے گا، شہیدکے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی اور شہیدوفاکی یادمیں شمعیں روشن کی جائیں گی۔رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں کارکنوں کوہدایت کی ہے کہ وہ شہید وفاکی برسی پرموجودہ صورتحال میں احتیاط کے پیش نظر اپنے اپنے علاقوں اپنے اپنے گھروں میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں، شہید کی یاد میں شمعیں روشن کریں اورشہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کریں ۔رابطہ کمیٹی نے شہید وفا پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی ظعیف العمری اورعلالت کے باوجود تحریک کے ساتھ جس طرح وفا نبھائی اور تحریک کے مشن کوجاری رکھنے کیلئے سخت اورکٹھن حالات کاجس مردانہ وارطریقے سے سامنا کیا وہ تحریک کے تمام کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کارکنوں سے کہاکہ ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی قربانی ناقابل فراموش ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہمیں یہ یادرکھنا چاہیے کہ جوقومیں اپنے شہیدوں کی قربانیوں کوفراموش کردیتی ہیں زمانہ انہیں فراموش کردیتا ہے۔رابطہ کمیٹی نے ایک بارپھر مطالبہ کیاکہ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلئے ایک آزاد،خودمختاراور غیرجانبدار کمیشن قائم کیاجائے اورقتل میں ملوث تمام افرادکوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ وہ شہید وفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف اورتحریک کے تمام شہیدوں کے لہوکے صدقے تحریک کوکامیابی سے ہمکنارفرمائے۔آمین
*****

1/9/2025 8:00:48 AM