خدمت خلق فاؤنڈیشن کی املاک ضبط کرنا ریاستی آپریشن کی بدترین مثال ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
بھتہ اورمنی لانڈرنگ کا شرمناک الزام لگاکرکے کے ایف کی املاک ضبط کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ۔ رابطہ کمیٹی
اگرخدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ کررہی ہوتی توکراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص ، سکھر، لاہور، ملتان ، پنڈی اورآزادکشمیرمیں اس کے اسپتال، ڈسپنسریاں، بلڈبینک، ایمبولینس سینٹرز ، میت بس سروس اورکئی فلاحی مراکزکس رقم سے وجود میں آئے؟
خدمت خلق فاؤنڈیشن 39برسوں سے ہرسال ہزاروں متاثرین کی کروڑوں روپے کی امدادکیاایف آئی اے سے پیسے لیکرکرتی رہی ہے؟
خدمت خلق فاؤنڈیشن نے ہرسانحہ یاقدرتی آفت کے موقع پر متاثرین کی اربوں روپے کی بلاامتیازمدد کیافری میں کی ہے؟ رابطہ کمیٹی
خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عوام نے ہمیشہ رضاکارانہ طورپر زکوٰۃ فطرے ،قربانی کی کھالیں اورعطیات دیے؟ رابطہ کمیٹی
خدمت خلق فاؤنڈیشن عوام کے عطیات کی بدولت فلاحی سرگرمیاں انجام دیتی آئی ہے ،اس پر بھتہ لینے کاالزام جھوٹ ہی نہیں بلکہ
انتہائی شرمناک ہے ۔ رابطہ کمیٹی
بھتہ اورمنی لانڈرنگ کرنے والے ایم کیوایم کے لوگ نہیں بلکہ وہ بڑے بڑے جاگیردار، وڈیرے، سرمایہ دار، لینڈمافیا کے لوگ
ہیں جو فرشتہ بن کر حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔رابطہ کمیٹی
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثارخدمت خلق فاؤنڈیشن کی املاک ضبط کرنے کے معاملے پر سوموٹولیں ۔ رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔ 3 جنوری 2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایف آئی اے کی جانب سے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی املاک ضبط کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے جو 1979ء سے عوام کی بلاامتیاز خدمت کرتاآیاہے، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اسپتال، ڈسپنسریاں، بلڈبینک، ایمبولینس سینٹرز ، میت بس سروس اورکئی فلاحی مراکز برسوں سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔کشمیرمیں زلزلہ ہو، تھریابلوچستان میں قحط ہو، صوبہ سرحداوربلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے تباہی ہو یا سندھ بھرمیں کہیں بھی کوئی حادثہ ہویاسانحہ ، خدمت خلق فاؤنڈیشن نے ہرموقع پر متاثرین کی جوبلاامتیاز خدمت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اس کے علاوہ خدمت خلق فاؤنڈیشن نے پاکستان سے باہربھی قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد کی ہے چاہے وہ انڈونیشیااورسری لنکا میں آنے والاسونامی ہویا ایران کے شہربام میں آنے والازلزلہ ، خدمت خلق فاؤنڈیشن نے وہاں بھی مالی مدداورمیڈیکل ٹیمیں بھیج کرمتاثرین کی مدد کی ۔ اس کے علاوہ خدمت خلق فاؤنڈیشن سال بھر غریب ومستحق بیواؤں، یتیموں، نادارطلبہ وطالبات اورضرورت مند افراد کی بلاامتیازرنگ ونسل ، زبان ومذہب مدد کرتی آئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن شروع کیاگیاہے اس وقت سے خدمت خلق فاؤنڈیشن جیسے بڑے فلاحی ادارے کوبھی ریاستی آپریشن کانشانہ بنایاجارہاہے، ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اوراس پربھتہ اورمنی لانڈرنگ کاالزام لگاکرخدمت خلق فاؤنڈیشن کی املاک کوضبط کرلیاگیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایف آئی اے کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن پر بھتہ اورمنی لانڈرنگ کاالزام سراسرجھوٹ اور کھلی ایم کیوایم دشمنی اورپاگل پن ہے، جن عناصر نے بھتہ اورمنی لانڈرنگ کا شرمناک الزام لگاکرکے کے ایف کی املاک ضبط کی ہیں وہ انسانیت کی خدمت کے عمل کے دشمن ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عوام نے ہمیشہ رضاکارانہ طورپر زکوٰۃ فطرے کے عطیات اورقربانی کی کھالیں اورعطیات دیے اورانہی عطیات کی بدولت خدمت خلق فاؤنڈیشن شروع دن سے فلاحی سرگرمیاں انجام دیتی آئی ہے لہٰذا اس پر بھتہ لینے کاالزام جھوٹ ہی نہیں بلکہ انتہائی شرمناک ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ ایف آئی اے کے جن شاؤنسٹ عناصراورعقل کے اندھوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن پر منی لانڈرنگ کاشرمناک الزام لگایاہے وہ انسانیت کے دشمن جواب دیں کہ اگرخدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ کررہی ہوتی توکراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص ، سکھر، لاہور، ملتان ، پنڈی اورآزادکشمیرمیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اسپتال، ڈسپنسریاں، بلڈبینک، ایمبولینس سینٹرز ، میت بس سروس اورکئی فلاحی مراکزکس رقم سے وجود میں آئے؟ یہ فلاحی ادارہ گزشتہ 39برسوں سے ہرسال ہزاروں متاثرین کی کروڑوں روپے کی امدادکیاایف آئی اے سے پیسے لیکرکرتارہاہے؟خدمت خلق فاؤنڈیشن نے پاکستان میں ہونے والے ہرسانحہ یاقدرتی آفت کے موقع پر متاثرین کی اربوں روپے کی بلاامتیازمدد کیافری میں کی ہے؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کے کے ایف پر شرمناک الزام لگاکراس کی املاک ضبط کرنے کافیصلہ کرنے والے حکام، ایم کیوایم کے ہی نہیں بلکہ ملک کے غریب ومستحق عوام اورانسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بھتہ اورمنی لانڈرنگ کرنے والے ایم کیوایم اورکے کے ایف کے لوگ نہیں بلکہ وہ بڑے بڑے جاگیردار، وڈیرے، سرمایہ دار، لینڈمافیااوراسٹیبلشمنٹ کے تنخواہ دارہیں جواس وقت فرشتہ بن کر حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جہاں ایک طرف ایف آئی اے اور اسٹیبلشمنٹ کے مہاجردشمن عناصر خدمت خلق فاؤنڈیشن جیسے فلاحی ادارے کو سرے سے ختم کرنے کے درپے ہیں وہاں اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپنے ظرف وضمیر کاسوداکرنے والے اوراسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر تحریک پر قبضہ کرنے والے عناصر بھی برابرکے شریک ہیں جنہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کوبھی لوٹ کامال سمجھ کراس کے اثاثوں پر قبضہ کیااوران کواپنے مفادات کے لئے استعمال کیا۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثارسے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر سوموٹولیں اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کی املاک پرانسانیت کے دشمنوں کاقبضہ ختم کرایاجائے ۔
*****