Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیدعلی رضاعابدی کا قتل انتہائی قابل مذمت اورافسوسناک ہے۔ الطاف حسین


سیدعلی رضاعابدی کا قتل انتہائی قابل مذمت اورافسوسناک ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/25/2018
سیدعلی رضاعابدی کا قتل انتہائی قابل مذمت اورافسوسناک ہے۔ الطاف حسین
علی رضا عابدی کے قتل میں انہی قوتوں کاہاتھ معلوم ہوتا ہے جوماضی میں بھی اسی طرح کے واقعات کرواکراس کاالزام دوسروں پر لگا کر ان کے خلاف کارروائی کاجوازپیداکرتی آئی ہیں۔ الطاف حسین
علی رضاعابدی سوشل میڈیاپر الطاف حسین کی حمایت میں جن خیالات کااظہارکررہے تھے وہ ان قوتوں کوپسندنہیں 
تھے جوایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے ختم کرنے کے درپے ہیں۔ الطا ف حسین
علی رضاعابدی کاقتل کرکے یہ پیغام دیاگیاہے کہ جوبھی الطاف حسین کی حمایت میں بولے گا اس کایہی انجام ہوگا۔ الطاف حسین 
علی رضاعابدی کے اہل خانہ کے غم میں برابرکاشریک ہوں۔ الطاف حسین

لندن ۔۔۔ 25 دسمبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی سیدعلی رضاعابدی کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت اورافسوسناک ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ علی رضا عابدی کے قتل میں انہی قوتوں کاہاتھ معلوم ہوتا ہے جو ماضی میں بھی اپنے مذموم مقاصد کے لئے اسی طرح کے واقعات کرواکرکرمنلائزیشن پالیسی کے تحت اس کاالزام دوسروں پر لگا کر ان کے خلاف کارروائی کا جواز پیدا کرتی آئی ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ علی رضاعابدی اگرچہ ایم کیوایم سے علیحدہ ہوگئے تھے لیکن وہ سوشل میڈیاپر ایم کیوایم خصوصاً الطاف حسین کی حمایت میں جن خیالات کا اظہار کررہے تھے وہ یقیناًان قوتوں کوپسندنہیں تھے جوایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے ختم کرنے کے درپے ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم دشمن عناصر نے علی رضاعابدی کاقتل کرکے ایم کیوایم سے علیحدہ ہوجانے والوں کویہ پیغام دیاہے کہ جوبھی الطاف حسین کی حمایت میں بولے گا اس کایہی انجام ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں علی رضاعابدی کے اہل خانہ کے غم میں برابرکاشریک ہوں اور دعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ علی رضاعابدی کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ 

*****


1/9/2025 8:36:28 AM