ایم کیوایم کے زیراہتمام سانحہ مشرقی پاکستان 16دسمبر71ء اورسانحہ علی گڑھ قصبہ 14دسمبر 86ء کے شہدا کی برسی منائی گئی
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کااجتماع منعقدکیاگیااور اورشہداء کوخراج عقیدت پیش کیاگیا
اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا،اراکین رابطہ کمیٹی ،انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان اورایم کیوایم یوکے کے کارکنوں ، خواتین ،بزرگوں اوربچوں کی کثیرتعدادمیں شرکت
ایم کیوایم کے اوورسیز یونٹوں میں بھی سانحہ مشرقی پاکستان اورسانحہ علی گڑھ کے شہداء کی برسی کے سلسلے میں فاتحہ خوانی کی گئی
لندن ۔۔۔ 16 دسمبر 2018ء
ایم کیوایم کے زیراہتمام سانحہ مشرقی پاکستان 16دسمبر1971ء اورسانحہ علی گڑھ قصبہ 14دسمبر 1986ء کے شہدا کی برسی منائی گئی اورشہداء کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کااجتماع منعقدکیاگیا۔ اس اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا،اراکین رابطہ کمیٹی ،انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان اورایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ ساتھ لندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ برمنگھم ، مانچسٹر، بریڈفورڈ اوردیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں ، خواتین ،بزرگوں اوربچوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی اورسانحہ مشرقی پاکستان کے شہدا اورسانحہ علی گڑھ میں مسلح حملہ آوروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے سینکڑوں مہاجر خواتین ،بزرگوں، نوجوانوں اوربچوں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی جدوجہد میں جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کوبھی خراج عقیدت پیش کیاگیااورتحریک کی کامیابی کے لئے دعاکی گئی ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کے اوورسیز یونٹوں میں بھی سانحہ مشرقی پاکستان اورسانحہ علی گڑھ کے شہداء کی برسی کے سلسلے میں فاتحہ خوانی کی گئی اورشہدا کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔