Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے شہیدوں کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم شہدامنایاگیا


ایم کیوایم کے شہیدوں کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم شہدامنایاگیا
 Posted on: 12/10/2018
ایم کیوایم کے شہیدوں کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم شہدامنایاگیا 
کراچی میں شہدا یادگارپرجانے سے روکنے پر خواتین اوربزرگوں نے سڑکوں اورفٹ پاتھوں پر بیٹھ کرہی قرآن مجید پڑھا 
قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پر حیدرآباد،میرپورخاص، نوابشاہ ،سکھراوردیگرشہروں میں کارکنوں،خواتین اور
بزرگوں نے گھروں میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی 
لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں بھی یوم شہداکا اجتماع منعقد کیاگیا
امریکہ، کینیڈا، جرمنی، ساؤتھ افریقہ اوردیگر یونٹوں میں بھی یوم شہداء منایاگیا،شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور تعزیتی اجلاس منعقد کئے گئے 

لندن۔۔10دسمبر2018ء
ایم کیوایم کی جدوجہدمیں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوں کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایم کیوایم کے زیراہتمام اتوارکویوم شہدامنایاگیااورشہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکئے گئے ۔ ایم کیوایم کے کارکنوں، خواتین ، بزرگوں، نوجوانوں اوربچوں کوکراچی میں جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں قائم شہداء کی یادگارپرجانے سے روکنے کے لئے پولیس ، رینجرزاورسرکاری ایجنسیوں نے عزیزآبادکے پورے علاقے کوسیل کردیاتھااوریادگارپرجانے کی کوشش کرنے والے کارکنوں، خواتین، بزرگوں اوربچوں کوبری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اوران کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کیں۔ شہدا یادگارپرجانے سے روکنے پر خواتین اوربزرگوں نے سڑکوں اورفٹ پاتھوں پر بیٹھ کرہی قرآن مجید پڑھا اور شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پر حیدرآباد،میرپورخاص، نوابشاہ ،سکھراوردیگرشہروں میں کارکنوں،خواتین اور بزرگوں نے یوم شہدا کے سلسلے میں گھروں میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی اور شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ 
ایم کیوایم کی اپیل پر اوورسیزیونٹوں میں بھی یوم شہدامنایاگیا۔ اس سلسلے میں اتوارکوایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بھی یوم شہداکااجتماع منعقد کیاگیا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان، اراکین رابطہ کمیٹی، یوکے کے مختلف یونٹوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں، خواتین، بزرگوں اوربچوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پرقرآن خوانی کی گئی اورشہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورشہدا کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 
علاوہ ازیں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، ساؤتھ افریقہ اوردیگر یونٹوں میں بھی یوم شہداء منایاگیااورشہداکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی تعزیتی اجلاس منعقد کئے گئے ۔ 

*****
















12/21/2024 7:42:09 PM