حکومت سندھ اورپولیس ورینجرزنے آج یوم شہداکے موقع پر چنگیزی مظالم کوبھی پیچھے چھوڑدیاہے۔الطاف حسین
پرامن کارکنان،مائیں بہنیں ،بزرگ اوربچے یوم شہداء کے موقع پر شہیدوں کی یادگارپرفاتحہ پڑھنے کیلئے جاناچاہتے تھے
پولیس ورینجرزنے ان پر لاٹھیاں برسائیں،سفاکانہ تشددکیااوران کی اندھادھندگرفتاریاں کیں
تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے اوریہ ظلم وستم بند کیاجائے۔ الطاف حسین
پولیس ورینجرز کے تشددکانشانہ بننے والے تمام کارکنوں، ماؤں بہنوں،بزرگوں اوربچوں سے قائدتحریک الطاف حسین کااظہار ہمدردی
تمام ترریاستی جبر اوررکاوٹوں کے باوجود جرات کامظاہرہ کرنے پر کارکنوں،ماؤں بہنوں،بزرگوں اوربچوں کو
قائدتحریک الطاف حسین کاخراج تحسین
لندن۔۔۔9،دسمبر2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے یوم شہداء کے موقع پر کراچی میں پولیس و رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے پرامن کارکنوں ، ماؤں بہنوں،بزرگوں اوربچوں کی گرفتاریوں، لاٹھی چارچ اورتشددکی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیو ایم کے پرامن کارکنان،مائیں بہنیں ،بزرگ اوربچے یوم شہداء کے موقع پر شہیدوں کی یادگارپرفاتحہ پڑھنے کے لئے جاناچاہتے تھے لیکن پولیس ورینجرزنے جس طرح ان پر لاٹھیاں برسائیں، ان پرجس طرح تشددکیااوران کی جس طرح اندھادھندگرفتاریاں کیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ اورپولیس ورینجرزنے آج جو وحشت وبربریت کی ہے اس نے چنگیزی مظالم کوبھی پیچھے چھوڑدیاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے اوریہ ظلم وستم بند کیاجائے۔
جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوں،ماؤں بہنوں،بزرگوں اوربچوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام ترریاستی جبر اوررکاوٹوں کے باوجودآپ نے جس جرات کامظاہرہ کیاہے اس پر میں آپ سب کوخراج تحسین پیش کرتاہوں اورآپ سے کہتاہوں کہ آپ نے آج جس جرات وہمت کامظاہرہ کیاہے اس سلسلے کو جاری رکھیں۔ جناب الطاف حسین نے پولیس ورینجرز کے تشددکانشانہ بننے والے تمام کارکنوں، ماؤں بہنوں،بزرگوں اوربچوں سے بھی دلی ہمدردی کااظہارکیا۔
*****