Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کو پورے ملک میں کامیابی عطا فرمائے تاکہ حق پرستی کی شمع کی روشنی سے پورا ملک منور ہوجائے اور باطل پرستی کا اندھیرا مٹ جائے۔ الطاف حسین


اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کو پورے ملک میں کامیابی عطا فرمائے تاکہ حق پرستی کی شمع کی روشنی سے پورا ملک منور ہوجائے اور باطل پرستی کا اندھیرا مٹ جائے۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/16/2013
اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کو پورے ملک میں کامیابی عطا فرمائے تاکہ حق پرستی کی شمع کی روشنی سے پورا ملک منور ہوجائے اور باطل پرستی کا اندھیرا مٹ جائے۔ الطاف حسین
اللہ تعالیٰ ہماری محنتوں کو قبول فرمائے اور ایم کیوایم پاکستان کو لوٹنے والوں سے نجات دلانے اور ملک کو ہر سطح پر مضبوط سے مضبوط بنانے میں کامیاب ہوسکے
میرپور خاص میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر رضا کاروں اور کارکنوں سے فون پر گفتگو
میرپورخاص ۔۔۔۔ 16 اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کے صدقے ایم کیوایم کو پورے ملک میں کامیابی عطا فرمائے تاکہ حق پرستی کی جوشمع کراچی میں روشن کی تھی اس کی روشنی سے پورا ملک منور ہوجائے اور باطل پرستی کا اندھیرا مٹ جائے۔ انہوں نے یہ بات آج شام میرپورخاص میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر رضاکاروں اور میرپور خاص زون کے کارکنوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ میرپورخاص زون کے کارکنوں اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی بڑی تعدادمیں کھالیں جمع کرکے گزشتہ سال کاریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے تمام کارکنوں کوشاباش اورخراج تحسین پیش کیااورانہیں دعائیں دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ سب کوخوش رکھے ، آپ پر بزرگوں کا سایہ قائم رکھے ،ہرگھرمیں خوشیاں بکھریں، غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کی محرومیاں دورہوں، انہیں روزگار، تعلیم اور زندگی کی بنیادی سہولتیں میسرہوں، غریبوں کوبھی جینے کاحق حاصل ہو۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہماری محنتوں کو قبول فرمائے اور ایم کیوایم پاکستان کولوٹنے والوں سے نجات دلانے اور ملک کو ہرسطح پر مضبوط سے مضبوط بنانے میں کامیاب ہوسکے۔ انہوں نے انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی کیلئے مثالی کردار ادا کرنے پر میرپورخاص زون کی تمام ماؤں بہنوں کوخصوصی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے میرپور خاص کے تمام تاجروں، دکانداروں، مزدوروں اور کسانوں سمیت تمام اہلیان میرپورخاص کوعیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔

12/14/2024 11:16:44 AM