گزشتہ روز گرفتار کئے گئے نسیم خان عرف بلڈر اورمحمدفاروق کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے ،یہ دونوں
پی ایس پی ٹولے سے تعلق رکھتے ہیں۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
نسیم خان پی ایس پی کے نیوکراچی ڈسٹرکٹ کاصدر ہے ، نسیم خان 2018ء کے الیکشن میں
اورنگی ٹاؤن سے پی ایس پی کاامیدوارتھا۔ رابطہ کمیٹی
خان عرف بلڈر اورمحمدفاروق کے حوالے سے پولیس ورینجرز کا دعویٰ سراسرجھوٹ پرمبنی ہے ۔ رابطہ کمیٹی
پولیس و رینجرز کی جانب سے اس پالیسی پر عمل کیاجارہا ہے کہ ہرجرائم پیشہ شخص کوگرفتارکرکے اسے ایم کیوایم کاکارکن قراردیدیاجائے اوراس کاتعلق لندن سے جوڑدیاجائے۔رابطہ کمیٹی
خدارا جھوٹی اورغلط اطلاعات دے کراورعوام گمراہ کرکے پاکستان کومزیدنقصان پہنچانے کاعمل نہ کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
لندن ۔۔۔ 3 دسمبر 2018ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ نسیم خان عرف بلڈر اورمحمدفاروق کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے ،یہ دونوں پی ایس پی ٹولے سے تعلق رکھتے ہیں لہٰذا اس حوالے سے پولیس ورینجرز کا دعویٰ سراسرجھوٹ پرمبنی ہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے گزشتہ روز میڈیا پر یہ دعویٰ کیاگیاکہ انہوں نے محمدفاروق اورنسیم خان عرف بلڈرنامی افرادکوگرفتارکیاہے جو قتل،اسلحہ اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں ،پولیس ورینجرزنے محمدفاروق کی نشاندہی پر بھاری اسلحہ برآمد کرنے کابھی دعویٰ کیا۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیاگیاکہ ان دونوں افراد کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے ۔ رابط کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم انٹیلی جنس کی تحقیق کے مطابق محمدفاروق اورنسیم خان عرف بلڈرکاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ ان دونوں کاتعلق پی ایس پی ٹولے سے ہے، نسیم خان پی ایس پی کے نیوکراچی ڈسٹرکٹ کاصدر ہے اوراس نے 2018ء کے عام انتخابات میں پی ایس پی کی جانب سے اورنگی ٹاؤن سے الیکشن میں حصہ بھی لیاتھا جس کی تصویریں ریکارڈپر موجود ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان گرفتار شدگان کو ایم کیوایم کا کارکن ظاہر کرنااوران پر لگائے گئے الزامات کوایم کیوایم کے سر تھوپنا دراصل ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کرناہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ امرافسوسناک ہے کہ پولیس و رینجرز کی جانب سے اب اس پالیسی پر عمل کیاجارہا ہے کہ ہرجرائم پیشہ شخص کوگرفتارکرکے اسے ایم کیوایم کاکارکن قراردیدیاجائے اوراس کاتعلق لندن سے جوڑدیاجائے تاکہ اس بنیادپرقائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں مہاجرعوام کے حقوق کے لئے جدوجہدکرنے والی ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کرکے اسے عوام کی نظروں میں بدنام کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خدارا جھوٹی اورغلط اطلاعات دے کراورعوام گمراہ کرکے پاکستان کومزیدنقصان پہنچانے کاعمل نہ کیاجائے ۔
*****