اتوار 9دسمبرکویوم شہدا انتہائی عقیدت واحترام سے منایاجائے گا ،شہداء کے اہل خانہ ، مائیں، بہنیں اور
بزرگ جناح گراؤنڈعزیزآباد میں یادگارشہداء پر حاظری دیں گے ۔ ڈاکٹرندیم احسان
یادگارشہداء کے ساتھ ساتھ یاسین آبادمیں واقع شہداء قبرستان میں بھی فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ ڈاکٹرندیم احسان
یوم شہدا کی راہ میں رکاوٹ کھڑی نہ کی جائے اورشہداکے لواحقین کویادگارپرفاتحہ خوانی کیلئے جانے دیاجائے۔ ڈاکٹرندیم احسان
ریاستی طاقت کے ذریعے وفاپرست مہاجروں کو دوسال سے یادگارشہداء پر فاتحہ خوانی سے روکا جارہا ہے ،۔ ڈاکٹرندیم احسان
ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان کارابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ وڈیوبریفنگ سے خطاب
لندن ۔۔۔ یکم ، دسمبر2018ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ اتوار 9دسمبرکویوم شہدا انتہائی عقیدت واحترام سے منایاجائے گا اوراس روزشہداء کے اہل خانہ ، مائیں، بہنیں ، بزرگ اورنوجوان جناح گراؤنڈعزیزآباد میں واقع شہداء یادگارپر حاظری دیں گے ، وہاں فاتحہ خوانی کریں گے ، اس کے ساتھ ساتھ وہ یاسین آبادمیں واقع شہداء قبرستان جاکرشہداکی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کریں گے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔انہوں نے اس بات کااعلان آج رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمرا ہ وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین، بھتیجے عارف حسین ، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق اور شہید وفاپروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف سمیت 22 ہزار سے زائد مہاجروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تحریک کوجلا بخشی ہے۔آج ہم میں سے جوکسی بھی پوزیشن، مقام اور مرتبہ پرفائز ہے یہ تمام نام اور مقام تحریک کے شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہے اور زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔یہی وجہ ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے تحریک کے شہداء کی قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھا اور شدید مالی بحران کے باوجود شہدا کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں۔ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ 9، دسمبر کا دن ایم کیوایم کی تاریخ میں انتہائی مقدس، محترم اور اہمیت کا حامل ہے ،اس دن شہداء کے لواحقین اور تحریک کے کارکنان ، مائیں ، بہنیں اور بزرگ یادگارشہداء اور شہداء قبرستان جاکرپھولوں کی چادرچڑھاتے ہیں،شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ خالصتاً اسلامی عمل ہے لیکن مہاجر دشمنی میں ،ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کرکے وفاپرست اورغیرت مند مہاجروں کو دوسال سے یادگارشہداء پر حاضری دینے اور شہداء قبرستان پر فاتحہ خوانی سے روکا جارہا ہے ،گزشتہ سال 9دسمبر کویادگارشہداء جانے والی ماؤں ، بہنوں اور بزرگوں پر رینجرز اورپولیس کے اہلکاروں کی جانب سے بندوقین تانی گئیں ، انہیں زدوکوب کیاگیا، خواتین اورمعصوم بچوں کو گرفتار کیاگیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی توثیق سے رابطہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ چاہے جیسے بھی حالات ہوں ، چاہے ہماری راہوں میں کتنی ہی رکاوٹیں کیوں نہ کھڑی کی جائیں ، ایم کیوایم یوم شہداء انتہائی عقیدت واحترام سے منائے گی،9، دسمبرکوشہداء کے لواحقین ، تحریک کی مائیں ، بہنیں اور بزرگ ہرقیمت پر یادگار شہداء پر حاضری دیں گے ،اپنے شہداء کی یادگارپر پھول چڑھائیں گے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں گے۔بحیثیت مہاجر ہرفرد کا فرض ہے کہ وہ یوم شہداء بھرپورانداز میں منائے ہم دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے کراچی کے شہریوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ مظلوم مہاجروں سے اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کریں اور یوم شہداء کے موقع پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی میں شرکت کریں۔انہوں نے حکومت اورانتظامیہ سے اپیل کی کہ یہ پرامن اور اسلامی پروگرام ہے ،اس کی راہ میں رکاوٹ کھڑی نہ کی جائے اور شہداکے لواحقین کویادگارپرفاتحہ خوانی کیلئے جانے دیاجائے ۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی اظہارخیال کیااورشہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ وڈیوبریفنگ کے اختتام پر شہداکے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
****