خاتم النبین ،امام الانبیا، سرکاردوعالم حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کے جشن ولادت کے سلسلے میں
ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام ہفتہ یکم دسمبرکو محفل میلاد منعقد کی جائے گی
محفل میلاد ہفتہ کومقامی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں منعقد کی جائے گی
خواتین سے اپیل ہے کہ وہ جشن عیدمیلادالنبی ؐ کی اس مبارک محفل میں ضرور شرکت کریں ۔ محترمہ صفیہ اکبر
لندن ۔۔۔ 29 نومبر 2018ء
خاتم النبین ،امام الانبیا، سرکاردوعالم حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کے جشن ولادت کے سلسلے میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام ہفتہ یکم دسمبرکو محفل میلاد منعقد کی جائے گی۔ یہ محفل میلاد ہفتہ کومقامی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں منعقد کی جائے گی اورسرکار دوعالم ؐ کی خدمت اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے جائیں گے اورسیرت النبی ؐ پر روشنی ڈالی جائے گی۔ دریں اثناء ایم کیوایم شعبہ خواتین انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی انچارج محترمہ صفیہ اکبرنے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن عیدمیلادالنبی ؐ کی اس مبارک محفل میں ضرور شرکت کریں اورثواب دارین حاصل کریں۔
*****