ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کراچی میں تجاوزات کے خاتمہ کے نام پرشہریوں کے معاشی قتل عام کے خلاف
کل بروز جمعہ اہم خطاب کریں گے
قائدتحریک الطاف حسین کا خطاب پاکستان وقت رات 9بجے اورلندن وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوگا
کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کی آڑ میں غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کامعاشی قتل کیاجارہاہے،رابطہ کمیٹی
کراچی کے شہریوں کی 40، 40، سال ، 60، 60سال سے قائم قانونی دکانوں کو بیدری سے مسمارکرکے ان کاکاروبار تباہ کیاجارہاہے
کانداروں کے ساتھ ساتھ غریب پتھاریداروں اورمحنت کشوں کومتبادل فراہم کئے بغیران کے روزگارچھینے جارہے ہیں
کراچی میں جس طرح شہریوں کامعاشی قتل کیا جارہا ہے، اس پر قائدتحریک الطاف حسین انتہائی دکھی اورغمزدہ ہیں
عمران خان حکومت نے عوام کیلئے 50لاکھ گھربنانے کا اعلان کیاتھالیکن وہ کراچی میں عوام کے بنے بنائے گھروں کومسمار کر رہی ہے دکانداروں کومتبادل فراہم کیاجائے اوراس طرح تجاوزات کے خاتمے کے نام پرکراچی کے شہریوں کامعاشی قتل بند کیاجائے۔ رابطہ کمیٹی
قائدتحریک الطاف حسین کومظلوم دکانداروں اور شہریوں سے مکمل ہمدردی ہے اوروہ انصاف کے حصول میں انکے ساتھ ہیں۔ رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔ 29 نومبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کراچی میں تجاوزات کے خاتمہ کے نام پر غریب عوام کے معاشی قتل عام اورناانصافیوں کے خلاف کل بروز جمعہ مورخہ 30نومبر کواہم خطاب کریں گے ۔ جناب الطاف حسین کایہ خطاب پاکستان وقت رات 9بجے اورلندن کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوگا۔ خطاب سوشل میڈیاکے ذریعے براہ راست نشر کیاجائے گا۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر سندھ کے شہری علاقوں خصوصاً کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کی آڑ میں غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کامعاشی قتل کیاجارہاہے،تجاوزات کی آڑ میں کراچی کے شہریوں کی 40، 40، سال ، 60، 60سال سے قائم قانونی دکانوں کوبھی بیدری سے مسمارکرکے ان کاکاروبار تباہ کیاجارہاہے ،غریب ومتوسط طبقہ کے دکانداروں کے ساتھ ساتھ غریب پتھاریداروں اورمحنت کشوں کومتبادل فراہم کئے بغیران کے روزگارچھینے جارہے ہیں اوراس طرح لاکھوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے کئے جارہے ہیں اورانہیں فاقہ کشی پر مجبور کیاجا رہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں غریب ومتوسط طبقہ کی دکانوں اورمکانوں کو مسمارکرکے ان پر جوظلم کیا جارہا ہے ، جس طرح ان کامعاشی قتل کیا جارہا ہے، اس پر قائدتحریک الطاف حسین انتہائی دکھی اورغمزدہ ہیں اوروہ عوام کے معاشی قتل پر سیاسی ومذہبی جماعتوں کی مجرمانہ خاموشی اوربے حسی پر بھی بہت افسردہ ہیں۔ قائدتحریک الطاف حسین کل بروزجمعہ اس خالصتاًانسانی مسئلے پر اہم خطاب کریں گے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے عوام کو 50لاکھ گھربناکردینے کا اعلان کیاتھالیکن عمران خان کی حکومت عوام کوگھرتوکیادیتی وہ کراچی میں عوام کے بنے بنائے گھروں کومسمار کرکے ان کے سروں سے چھت چھین رہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ دکانداروں کومتبادل فراہم کیاجائے اوراس طرح تجاوزات کے خاتمے کے نام پرکراچی کے شہریوں کامعاشی قتل بند کیاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کومظلوم دکانداروں اور شہریوں سے مکمل ہمدردی ہے اوروہ انصاف کے حصول میں انکے ساتھ ہیں۔
*****