Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کو بڑی تعداد میں چرم قربانی عطیہ کرنا عوام کا قائد تحریک جناب الطاف حسین پر بھر پور اعتماد کا ثبو ت ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


 Posted on: 10/16/2013
خدمت خلق فاؤنڈیشن کو بڑی تعداد میں چرم قربانی عطیہ کرنا عوام کا قائد تحریک جناب الطاف حسین پر بھر پور اعتماد کا ثبو ت ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے دونوں پودے جناب الطاف حسین نے اپنے ہاتھ سے لگائے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا خدمت خلق فاؤندیشن کے رضا کاروں کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین اور بڑی تعداد میں چرم قربانی عطیہ کرنے پر عوام سے دلی تشکر کا اظہار 
عید الاضحی کے موقع پر عوام بڑی تعداد میں چرم قربانی کے کے ایف کو عطیہ کرکے اس کے دائرہ کار میں وسعت کیلئے اپنا حصہ ڈالتے ہیں، نگراں خدمت خلق فاؤنڈیشن احمد علی 
عید الاضحی کے پہلے روز طارق گراؤنڈ دربار سلطانی فیڈرل بی ایریا میں چرم قربانی کے حصول کیلئے قائم کئے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ 
کراچی ۔۔۔16، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کٹھن اور مشکل حالات کے باوجود ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں چرم قربانی عطیہ کرنا قائد تحریک جناب الطاف حسین پر بھر پور اعتماد کا ثبو ت ہے ، خدمت خلق فاؤنڈیشن سے لاکھوں مستحقین مستفید ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ اس فلاحی ادارے کے دائرہ کار میں وسعت کیلئے دن رات دعائیں کرتے ہیں اور عید الاضحی کے موقع پر بڑی تعداد میں چرم قربانی عطیہ کرتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عید الاضحی کے پہلے روز شام میں طارق گراؤنڈ دربار سلطانی مسجد بلاک نمبر 4فیڈر ل بی ایریا میں چرم قربانی کے حصول کیلئے قائم کئے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نگراں احمد علی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک اور بیرون ممالک بھی زلزلہ ، طوفان ، قحط سالی کے دوران دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہا ہے جبکہ ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن میں قدر مشترک یہ ہے کہ یہ دونوں پودے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنے ہی ہاتھوں سے لگائے ہیں اور ان کی آبیاری دکھی انسانیت کی خدمت کے فلسفے پر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حیسن نے سیاست میں سب سے پہلے خدمت کو متعارف کرایا ہے جبکہ خدمت ، سیاست اور شفافیت جمہوریت کی ماں ہے اور ایم کیوایم اسی فلسفے پر روزاول سے کام کررہی ہے ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ایک ایک رضاکار کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کراچی سمیت ملک بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو کھالیں بڑی تعداد میں عطیہ کرنے اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے بھر پور تعاون کرنے پر عوام سے دلی تشکر کااظہار بھی کیا ۔ قبل ازیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نگراں احمد علی نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کا فلاحی ادارہ غریب اور مستحق عوام کی فلاح کیلئے بنایا گیا ہے اور ادارے کے تحت کراچی کے علاوہ ملک کے بیشتر شہروں میں ایمبولینس و میت سروسز ، ڈسپنسریاں ، اسپتال ، بلڈ بنک عوام کو سہولیات فراہم کررہے ہیں اور سال بھر جاری رہنے والی عوامی خدمت کو عوام عید الاضحی کے موقع پر بڑی تعداد میں چرم قربانی خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عطیہ کرکے اس کے دائرہ کار میں وسعت کیلئے اپنا حصہ ڈالتے ہیں جس اجر اللہ تبارک تعالیٰ انہیں ضرو ر دیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود عوام ماضی کے مقابلے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو ہر سال زیادہ کھالیں عطیہ کرتے ہیں جس پر ہم رب العزت کی بارگاہ میں شکر گزار ہیں اور کھالیں عطیہ کرنے والے ایک ایک فرد کامیابی و کامرانی کیلئے دعا گو ہیں۔ 

12/14/2024 10:36:14 AM