Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ٹی آئی کی مہاجر دشمن حکومت پاکستان کوارٹرز سے ہزاروں مہاجرخاندانوں کو بیدخل کرکے مکانات بلڈرزمافیا کے حوالے کرنے کی سازش کررہی ہے۔ڈاکٹرندیم احسان،کنوینرایم کیوایم


پی ٹی آئی کی مہاجر دشمن حکومت پاکستان کوارٹرز سے ہزاروں مہاجرخاندانوں کو بیدخل کرکے مکانات بلڈرزمافیا کے حوالے کرنے کی سازش کررہی ہے۔ڈاکٹرندیم احسان،کنوینرایم کیوایم
 Posted on: 11/21/2018

پی ٹی آئی کی مہاجر دشمن حکومت پاکستان کوارٹرز سے ہزاروں مہاجرخاندانوں کو بیدخل کرکے مکانات
بلڈرزمافیا کے حوالے کرنے کی سازش کررہی ہے۔ڈاکٹرندیم احسان،کنوینرایم کیوایم 
تحریک انصاف نے گورنرسندھ کی قائم کردہ کمیٹی میں پاکستان کوارٹرزکے مکینوں کے تجویزکردہ نمائند ے کانام نکال
کر بلڈرزمافیاکانام شامل کردیاہے۔ڈاکٹرندیم احسان 
پاکستان کوارٹرزکی طرح ایف سی ایریالیاقت آباد میں رہائش پذیرمہاجروں کوبھی ان کے گھروں سے بیدخل کرنے
کے نوٹس دیے جارہے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
ایف سی ایریالیاقت آبادکاعلاقہ رینجرزکے حوالے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان
تحریک انصاف کی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی مہاجردشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ڈاکٹرندیم احسان

لندن ۔۔۔ 21 نومبر 2018ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی مہاجر دشمن حکومت پاکستان کوارٹرز سے ہزاروں مہاجرخاندانوں کو بیدخل کرکے وہ مکانات بلڈرزمافیا کے حوالے کرنے کی سازش کررہی ہے لیکن باشعورعوام اس کی یہ گھناؤنی سازش کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ پاکستان کوارٹرزمیں آبادمہاجروہ لوگ ہیں جن کے آباؤاجداد نے قیام پاکستان کے وقت قائداعظم محمدعلی جناح کی اپیل پر کراچی آکرپاکستان کاابتدائی ڈھانچہ تشکیل دیااوربرسوں ملک کی خدمت کی جنہیں یہ کوارٹرزسرکاری طورپردیے گئے ۔ یہ تمام ہزاروں خاندان ان کوارٹرزمیں قانونی طورپرآبادہیں ۔ پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کوبرسوں پہلے ہی مالکانہ حقوق دینے کے کئی بارسرکاری اعلانات کئے جاچکے ہیں لیکن اب تحریک انصاف کی مہاجردشمن حکومت پاکستان کوارٹرزکے ان ہزاروں مہاجرخاندانوں کوان کے گھروں سے بیدخل کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ چندروز قبل وہاں پولیس اورسرکاری ایجنسیوں کے بدترین آپریشن کے بعدمعاملے کے حل کے لئے گورنرسندھ کی جانب سے کمیٹی کے قیام کااعلان کیاگیا، پاکستان کوارٹرزکے مکینوں نے اس کمیٹی کے لئے اپناایک نمائندہ تجویزکرکے اس کانام ضلعی انتظامیہ کودیاتھالیکن منگل کواچانک پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے تجویز کردہ نام کوکمیٹی سے نکال کرتحریک انصاف نے ایک ایسے بدنام بلڈرزکانام اس کمیٹی میں شامل کردیاہے جوبلڈرزمافیاسے تعلق رکھتاہے جس کی وجہ سے پاکستان کوارٹرزکے مکینوں میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے اوروہ کھل کریہ بات کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کوارٹرز سے مکینوں کوبے دخل کرکے ان کوارٹرز کو بلڈرزمافیاکے حوالے کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ پاکستان کوارٹرزکی طرح ایف سی ایریالیاقت آبادکے فلیٹوں اورمکانات میں رہائش پذیرمہاجروں کوبھی ان کے گھروں سے بیدخل کرنے کے نوٹس دیے جارہے ہیں اوراطلاعات کے مطابق وہ علاقہ رینجرزکے حوالے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ تحریک انصاف کی مہاجردشمن حکومت کے یہ اقدامات یہ سمجھنے کے لئے کافی ہیں کہ ماضی کی مہاجردشمن حکومتوں کی طرح تحریک انصاف کی حکومت بھی مہاجروں کے جسمانی، سیاسی ، معاشی، تعلیمی اور اقتصادی قتل کی اسٹیبلشمنٹ کی مہاجردشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہاکہ باشعورمہاجرعوام تحریک انصاف کی یہ مہاجردشمن سازش کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ 
*****

1/9/2025 7:40:55 AM