ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کونبی آخرالزماں، امام الانبیا، حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کے جشن ولادت کی مبارکباد
اللہ تعالیٰ نے سرکاردوعالم ؐ کورحمت اللعالمین یعنی تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکربھیجا۔ الطاف حسین
سرکاردوعالم ؐ کی ولادت باسعادت صرف مسلمانوں ہی کے لئے نہیں بلکہ تمام جہانوں کے لئے خوشی، مسرت اورشادمانی کی باعث ہے ۔الطاف حسین
سرکاردوعالم ؐ سے سچی محبت اورعشق رسول ؐ کاتقاضہ ہے کہ آپ ؐ کے اسوہ ء حسنہ کی پیروی کی جائے ۔ الطاف حسین
غریبوں ، محتاجوں اورمصیبت زدہ لوگوں کی مدد کی جائے ، انسانوں سے نفرت وتعصب کے بجائے ان کے ساتھ محبت سے پیش آیاجائے
ہرقسم کے تعصبات اورتفرقات سے بالاترہوکرانسانیت کی خدمت کی جائے ۔ الطاف حسین
اللہ تعالیٰ اپنے محبوب پیغمبرحضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کے صدقے ہم سب پر رحم وکرم فرمائے ،پاکستان سمیت دنیابھرکوامن وسکون ،ترقی وخوشحال عطافرمائے۔الطاف حسین
جشن عیدمیلاالنبی ؐ کے موقع پر ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کا پیغام
لندن ۔۔۔ 20 نومبر 2018ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کونبی آخرالزماں، امام الانبیا، حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کے جشن ولادت کی دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔جشن عیدمیلاالنبی ؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے سرکاردوعالم ؐ کورحمت اللعالمین یعنی تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکربھیجا لہٰذا آپ ؐ کی ولادت باسعادت صرف مسلمانوں ہی کے لئے نہیں بلکہ تمام جہانوں کے لئے خوشی، مسرت اورشادمانی کی باعث ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے تمام عوام کوجشن عیدمیلاالنبی ؐ کی دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ سرکاردوعالم ؐ سے سچی محبت اورعشق رسول ؐ کاتقاضہ ہے کہ آپ ؐ کے اسوہ ء حسنہ کی پیروی کی جائے ،غریبوں ، محتاجوں اورمصیبت زدہ لوگوں کی مدد کی جائے ، انسانوں سے نفرت وتعصب کے بجائے ان کے ساتھ محبت سے پیش آیاجائے اور ہرقسم کے تعصبات اورتفرقات سے بالاترہوکرانسانیت کی خدمت کی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب پیغمبرحضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کے صدقے ہم سب پر رحم وکرم فرمائے ،پاکستان سمیت دنیابھرکوامن وسکون ،ترقی وخوشحال عطافرمائے اورمصائب ومشکلات اورظلم وستم کاشکارتمام انسانوں کی غیب سے مددفرمائے ۔
*****