Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت جوہانسبرگ میں قائد تحریک الطاف حسین کی 65 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی


ایم کیوایم کے تحت جوہانسبرگ میں قائد تحریک الطاف حسین کی 65 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی
 Posted on: 11/15/2018
ایم کیوایم کے تحت جوہانسبرگ میں قائد تحریک الطاف حسین کی 65 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی
قائد تحریک جناب الطاف حسین تقریب سے براہ راست خطاب کریں گے
سالگرہ کی پروقار تقریب جمعہ کو جوہانسبرگ میں واقع لال قلعہ پام کانٹی نینٹل ہوٹل میں منعقد کی جائے گی 
تقریب میں کارکنان وہمدردوں کے علاوہ سیاسی ، سماجی ، ادبی اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی 


ایم کیوایم اوورسیز ساؤتھ افریقہ یونٹ کے تحت بابائے مہاجرقوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 65 ویں سالگرہ کل بروز جمعہ مورخہ16، نومبر2018ء کومنائی جائے گی ۔ جناب الطاف حسین تقریب سے براہ راست خطاب کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی پروقار تقریب مقامی وقت کے مطابق شام6 بجے جوہانسبرگ میں واقع لال قلعہ پام کانٹی نینٹل ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔سالگرہ کی تقریب سے جناب الطاف حسین براہ راست خطاب کریں گے جسے سوشل میڈیا کے ذریعہ دنیا بھرمیں نشر بھی کیاجائے گا۔تقریب میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کے علاوہ ساؤتھ افریقہ کے تمام چیپٹرز کے ذمہ داران ، کارکنوں ، ہمدردوں ، ان کے اہل خانہ کے علاوہ جوہانسبرگ کی مختلف سیاسی ، سماجی ، ادبی اور کاروباری شخصیات بھی شرکت کریں گی ۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی جانب سے جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کو دعوت نامے تقسیم کیے جاچکے ہیں اور ساؤتھ افریقہ کے کارکنان کی جانب سے سالگرہ کی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریب کے سلسلے میں کارکنان بالخصوص خواتین اور بچوں میں جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے۔

*****

1/9/2025 8:06:28 AM