مہاجروں کے سیاسی و معاشی قتل،پاکستان کوارٹرز میں پولیس ایکشن، ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن اور قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام ہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں مختلف شہروں سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں کارکنوں، ہمدرد نوجوانوں ، بزرگوں، خواتین اوربچوں کی شرکت
مظاہرین نے ایم کیوایم کے پرچم،قائدتحریک جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ، بینرزاور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے
ایک بڑے بینرپر پاکستان کوارٹرز میں پولیس کے لاٹھی چارج سے شدیدزخمی ہونے والے بزرگ کی تصویر بھی نمایاں تھی مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے وہائٹ ہاؤس کے سامنے مارچ بھی کیا
پاکستان میں مہاجروں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، مہاجروں کاسیاسی، معاشی، اقتصادی، جسمانی قتل کیاجارہاہے۔ریحان عبادت
مہاجروں کے خلاف مظالم کوبندکرانے کے لئے اپنااثررسوخ استعمال کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ،
امریکہ کے صدر، امورخاجہ کمیٹی اورامریکی انتظامیہ سے اپیل
لندن ۔۔۔ 13 نومبر 2018ء
پاکستان کوارٹرزسے ہزاروں مہاجروں کوغیرقانی طورپربیدخل کرنے کی حکومتی کوششوں، ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن اورمہاجروں کے سیاسی، معاشی ،اقتصادی قتل اورایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی تقاریروبیانات پر پابندی کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام دارالحکومت واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور مختلف شہروں سے آئے ہوئے کارکنوں، ہمدرد نوجوانوں ، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ایک بزرگ مہاجرخاتون وہیل چیئرپرمظاہرے میں شریک تھیں ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم،قائدتحریک جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ، بینرزاور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر ریاستی مظالم کے خلاف مذمتی کلمات درج تھے ۔ ایک بڑے بینرپر پاکستان کوارٹرز میں پولیس ایکشن اور وہاں پولیس کے لاٹھی چارج سے شدیدزخمی ہونے والے بزرگ کی تصویر بھی نمایاں تھی۔ مظاہرین کافی دیرتک
stop killing Mohajir, we wants justice,help us, help us...White House help us,
leader of the nation.. Altaf, Altaf کے نعرے لگاتے رہے ۔ مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے وہائٹ ہاؤس کے سامنے مارچ بھی کیا۔
ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر ریحان عبادت نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہاجروں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، مہاجروں کاسیاسی، معاشی، اقتصادی، جسمانی قتل کیاجارہاہے، پاکستان کوارٹرزسے مہاجروں کوبیدخل کیاجارہاہے ،ہرطرح سے مہاجروں کوکچلاجارہاہے لیکن بدقسمتی سے مہاجرعوام مصلحت، خاموشی اوربے حسی کی چادراوڑھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرہم نے ان مظالم پر صدائے احتجاج بلند نہ کی اور ان مظالم کے خلاف میدان عمل میں نہ آئے تومہاجروں کوصفحہ ہستی سے مٹادیاجائے گااورہم مکمل طورپرغلام بن جائیں گے ۔ انہوں نے مظاہرین سے کہا کہ اگرآپ کراچی میں پاکستان کوارٹرز کے مظلوم مہاجروں اورریاستی مظالم کانشانہ بننے والے مہاجروں اوران کے بچوں کے لئے نہیں کھڑے ہوئے تو کل آپ کے بچوں کے لئے کوئی کھڑانہیں ہوگا۔ ریحان عبادت نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کاہمیں یہی پیغام ہے کہ آپ کی مددکے لئے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے، اپنی قوم کی بقاء اوربچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیں خود اتحادکامظاہرہ کرناہوگااورخود ہی باہر نکلناہوگا۔ ریحان عبادت نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، امریکہ کے صدر، امورخاجہ کمیٹی اورامریکی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے مہاجروں پرریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں،وہ مظلوم مہاجرآپ کی توجہ کے مستحق ہیں، پاکستان میں اظہاررائے پرپابندی ہے،مہاجروں کے متفقہ رہنماایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی تقریرپرپابندی عائد ہے ، ایم کیوایم کا مرکزنائن زیرواورتمام دفاترسیل ہیں، ہمارے دفاترکوکھلوایا جائے ، مہاجروں کوان کے گھروں سے بے دخل کیاجارہاہے ، حال ہی میں پاکستان کوارٹرزسے مہاجروں کوجبری طورپربیدخل کیاجارہاہے جووہاں پچاس سال سے رہ رہے ہیں، ان پر فائرنگ، شیلنگ اورلاٹھی چارج کیاگیا، مہاجروں کوکچلنے کے لئے ریاستی آپریشن کیاجارہاہے ، ان کاماورائے عدالت قتل کیا جارہاہے ، حال ہی میں ایم کیوایم کے ایک بزرگ رہنما ڈاکٹرحسن ظفر عارف کوگرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے ،ہزاروں مہاجرنوجوانوں گرفتارکرکے جیلوں میں قیدکردیاگیاہے،سینکڑوں مہاجرنوجوان لاپتہ ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اورامریکی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ مہاجروں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے کیے جانے والے ان مظالم کوبندکرانے کے لئے اپنااثررسوخ استعمال کریں۔