ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان سمیت دنیابھرمیں رہنے والی
ہندوکمیونٹی کودیوالی کے تہوار کی دلی مبارکباد
دعاہے کہ دیوالی کایہ پرمسرت تہوارآپ کے لئے مبارک ثابت ہو اور سب کے لئے نئی نئی خوشیوں کاپیغام لے کرآئے ۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 7 نومبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھرمیں رہنے والی ہندوکمیونٹی کودیوالی کے تہوار کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں ، میری پارٹی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، میرے تمام کامریڈز اورپاکستان سمیت دنیابھر میں موجود تمام مہاجرعوام پاکستان میں آباد تمام ہندوماؤں،بہنوں، بزرگوں، بچوں اوربچیوں اوردنیابھرمیں رہنے والی ہندوکمیونٹی کودیوالی کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہماری دعاہے کہ دیوالی کایہ پرمسرت تہوارآپ کے لئے مبارک ثابت ہو اورآپ سب کے لئے نئی نئی خوشیوں کاپیغام لے کرآئے ۔
*****