ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے اراکین نے عید الاضحی کی نماز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں عوام کے ساتھ ادا کی
نماز کی ادائیگی کے بعد رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان اسمبلی نے عوام سے عید ملی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کی
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر جناب الطاف حسین کی جانب سے قربانی کے جانور کو ذبح کیا گیا
کراچی ۔۔۔16، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست وزراء ، ارکان اسمبلی اور ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے انچارجز و اراکین اور عوام نے عید الاضحی کی نماز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ادا کی ۔ نماز عید مفتی اظہر عالم صدیقی نے پڑھائی ۔ جناح گراؤنڈ میں عید الاضحی کی نماز کی ادائیگی کرنے والوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی انیس احمد قائم خانی، سیدامین الحق ، ، عامر خان ، خالد سلطان ، عادل خان ، حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی اور دیگر شامل ہیں ۔ نماز عید کے بعد اجتماعی دعا کی گئی جس میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ، دہشت گردی ، مہنگائی و بیروزگاری کے خاتمے ، امن و امان کے قیام ، بیماروں کی صحت یابی عید الاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی ؑ کی بارگاہِ الہیٰ میں قبولیت کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ نماز کی ادائیگی کے بعد رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست ارکان اسمبلی اور ایم کیوایم کے ذمہ داران نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر عوام سے عید ملی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے عید الاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی ۔