Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اورتحریک کے سینئرکارکن اشرف نورکے گھرپرپولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کے چھاپے کی شدیدمذمت کرتے ہیں،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اورتحریک کے سینئرکارکن اشرف نورکے گھرپرپولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کے چھاپے کی شدیدمذمت کرتے ہیں،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 10/11/2018
رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اورتحریک کے سینئرکارکن اشرف نورکے گھرپرپولیس اورسادہ لباس میں ملبوس
اہلکاروں کے چھاپے کی شدیدمذمت کرتے ہیں،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
پولیس،سی آئی اے، رینجرزاوراس سے ملحق ادارے اشرف نورکے اہل خانہ کو مسلسل تنگ کررہے ہیں،
اشرف نور کو بار بار گرفتارکیاجاتاہے، ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم کامطالبہ کیاجاتاہے
اشرف نور کئی ماہ کی قید کے بعدچندروزپہلے ہی رہا ہوکرآئے ہیں۔رابطہ کمیٹی 
گزشتہ شب ایک بارپھرپولیس اور سی آئی اے کے اہلکاروں نے شاہ فیصل کالونی میں اشرف نور کے گھرپر چھاپہ مارا، 
ان کی اہلیہ اوربوڑھے والد سے بدتمیزی کی ۔ رابطہ کمیٹی
اشرف نور کے گھرپر چھاپے بند کرائے جائیں،بلاجوازچھاپوں کی تحقیقات کی جائے۔ رابطہ کمیٹی

لندن ۔۔۔ 11 اکتوبر 2018ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اورتحریک کے سینئرکارکن اشرف نورکے گھرپرپولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کے چھاپے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پولیس،سی آئی اے، رینجرزاوراس سے ملحق ادارے اشرف نوراوران کے اہل خانہ کو مسلسل تنگ کررہے ہیں، اشرف نور کو بار بار گرفتارکیاجاتاہے، ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم کامطالبہ کیاجاتاہے۔ کچھ عرصہ قبل بھی پولیس اورسادہ لباس اہلکاروں نے اشرف نورکے گھرپر چھاپے مارکران کے والد کوحراست میں لیا اوران سے بھاری رقم لی،بعد میں اشرف نورکوبھی گرفتارکرکے لاپتہ کیاگیا، اشرف نور کئی ماہ کی قید کے بعدچندروزپہلے ہی رہا ہوکرآئے ہیں اوراب پھران کے گھروالوں کوتنگ کیاجارہاہے، گزشتہ شب ایک بارپھرپولیس اور سی آئی اے کے سادہ لباس اہلکاروں نے شاہ فیصل کالونی میں اشرف نور کے گھرپر چھاپہ مارا، ان کی اہلیہ اوربوڑھے والد سے بدتمیزی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے اشرف نور کے گھرپر چھاپے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورحکومت سندھ سے مطالبہ کیاکہ اشرف نور کے گھرپرچھاپے بند کرائے جائیں اوراس بات کی تحقیقات کی جائے کہ اشرف نور کے گھرپر بلاجوازچھاپے کون ماررہاہے اوریہ چھاپے کس لئے مارے جارہے ہیں ۔ 

****

1/9/2025 7:58:02 AM