لندن میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی 65ویں سالگرہ کے اجتماع میں سینکڑوں افرادکی شرکت
|
Posted on: 10/8/2018
|
لندن میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی 65ویں سالگرہ کے اجتماع میں سینکڑوں افرادکی شرکت
اجتماع میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈ،شیفیلڈ، لوٹن، کوونٹری سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں نے شرکت کی
اجتماع میں شرکت کیلئے امریکہ ، کینیڈااوربیلجئم سے بھی ذمہ داران لندن آئے تھے
اجتماع کی کارروائی سوشل میڈیا کے ذریعے دنیابھرمیں براہ راست نشر کی گئی، سوشل میڈیا کاعلیحدہ سے کیمپ بھی قائم کیاگیا
جناب الطاف حسین ہال میں تشریف لائے توشرکاء نے زوردار نعروں کے ذریعے ان کااستقبال کیا
اجتماع میں مہاجروں کی ہجرت، ریاستی مظالم ، بلوچستان میں مظالم اور شہبازشریف کی عدالت میں پیشی سے متعلق وڈیوفلمیں دکھائی گئیں
قائدتحریک الطاف حسین کوایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی جانب سے تلوار کاتحفہ پیش کیاگیا۔
ساؤتھ افریقہ ڈربن یونٹ کے بچوں کی ایک وڈیوبھی دکھائی گئی جس میں انہوں نے قائدتحریک کی سالگرہ کاگیت گایااورمبارکباد دی
خطاب کے بعدقائدتحریک سے ملاقات کرنے والوں کا تانتابندھ گیا۔ قائدتحریک نے کارکنوں اورتمام مہمانوں سے فرداًفرداً ملاقات کی
اجتماع میں قائدتحریک الطا ف حسین کی 65ویں سالگرہ کاکیک کاٹاگیا۔ بچوں او رکارکنوں نے قائدتحریک کے ساتھ گروپ فوٹوبنوائے
لندن ۔۔۔ 8 اکتوبر2018ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی 65ویں سالگرہ کے سلسلے میں اتوارکو اجتماع منعقد کیاگیا۔اس روزکو ’’ یوم تجدیدوفا ‘‘ کے طورپرمنایاگیا۔ اجتماع لندن کے علاقے ایجویئر میں ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے بالمقابل واقع وی آئی پی لاؤنج میں منعقد کیاگیا ۔اجتماع میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی ۔اجتماع میں لندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈ،شیفیلڈ، لوٹن، کوونٹری سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ شرکاء میں نوجوانوں اوربزرگوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعدادمیں خواتین اوربچے بھی شامل تھے ۔ اجتماع میں شرکت کیلئے امریکہ ، کینیڈااوربیلجئم سے بھی ذمہ داران لندن آئے تھے ۔ یوم تجدید وفا کی مناسبت سے اسٹیج پر ایک بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس پر انگریزی میں Youme Tajdeede Wafa کے علاوہ جناب الطاف حسین کے نام کے ساتھ Borne To Win تحریر تھا۔ وی آئی پی لاؤنج کے ہال میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصاویرپرمبنی بینر زاورپینافلیکس لگائے گئے تھے جن پر جناب الطاف حسین سے محبت وعقیدت پرمبنی کلمات اور اشعارتحریر تھے ۔ہال میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطا ف حسین کے بڑے بھائی ناصرحسین شہید، بھتیجے عارف حسین شہید،ایم کیوایم کے شہیدکنوینر شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق، شہیدوفاڈاکٹرپروفیسرحسن ظفر عارف اوربلوچ شہدا کی تصاویربھی لگائی گئی تھیں۔ اجتماع کی کارروائی سوشل میڈیا کے ذریعے دنیابھرمیں براہ راست نشر کی گئی ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا کاعلیحدہ سے کیمپ بھی قائم کیاگیاتھاجہاں موجود یوکے یونٹ کے کارکنان اجتماع کی کارورائی کے حوالے سے پوسٹ کررہے تھے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اوریوکے کے ذمہ داران اورخواتین نے ہال کے باہر اجتماع میں شرکت کیلئے آنے والوں کاخیرمقدم کیا۔ اجتماع کی نظامت کے فرائض ایم کیوایم یوکے کے جوائنٹ آرگنائزر محسن سعید،یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سہیل خانزادہ نے انجام دیے۔ اجتماع سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے علاوہ کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان شاہدرضا، آصف قاضی،ایم کیوایم یوکے کے سینٹرل آرگنائز ہاشم اعظم اورشعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبرنے بھی خطاب کیا۔ جناب الطاف حسین ہال میں تشریف لائے توشرکاء نے زوردار نعروں کے ذریعے ان کااستقبال کیا۔ جناب الطاف حسین خطاب کے لئے روسٹرم پر آئے توایم کیوایم کے مقبول تنظیمی ترانے ’’ مظلوموں کاساتھی ہے الطاف حسین ‘‘ بجایاگیاجس نے اجتماع میں ایک بارپھر جوش وخروش پیداکردیا۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب کاآغازقرآنی آیات کی تلاوت اور درود تنجینا سے کیا۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب کے آغازمیں ایم کیوایم یوکے یوتھ کی انچارج ڈاکٹرحباجوحال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں،انہیں اوران کے دولہاکواسٹیج پر بلاکرگلے لگاکرمبارکبادپیش کی اورانہیں دعائیں دیں۔جناب الطا ف حسین کے خطاب کے دوران قیام پاکستان کے بعد مہاجروں کی ہجرت، پاکستان میں ریاستی مظالم ، گرفتاریوں اورشہادتوں، ڈاکٹرحسن ظفرعارف کی شہادت، بلوچستان میں مظالم اورمسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کی نیب عدالت میں پیشی سے متعلق وڈیوفلمیں بھی دکھائی گئیں۔خطاب کے بعد جناب الطاف حسین کوایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی جانب سے تلوار کاتحفہ بھی پیش کیاگیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ ڈربن یونٹ کے بچوں کی ایک وڈیوبھی دکھائی گئی جس میں انہوں نے جناب الطاف حسین کی سالگرہ کاگیت گایااورمبارکباد دی ۔جناب الطاف حسین نے بچوں کی وڈیودیکھ کرکہامعصوم بچوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ ہی محبت ڈالتاہے ، اس محبت کوطاقت سے ختم نہیں کیاجاسکتا۔جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعدان سے ملاقات کرنے والوں کا تانتابندھ گیا۔ جناب الطاف حسین نے اسٹیج پر بیٹھ کرتمام کارکنوں اورتمام مہمانوں سے فرداًفرداً ملاقات کی ۔ان سب نے جناب الطاف حسین کے ساتھ تصاویرکھنچوائیں۔جناب الطا ف حسین نے تمام کارکنوں، نوجوانوں اورخواتین کے سروں پر دست شفقت رکھا اوربیشتر بچوں کو گود میں لے کرپیا ر کیا۔ انہوں نے تمام بچوں کوتعلیم پر توجہ دینے کی تلقین کی۔ بزرگ خواتین نے جناب الطاف حسین کے سرپرہاتھ پھیرااوران کے لئے دعا کی ۔ اس موقع پر جناب الطا ف حسین کی 65ویں سالگرہ کاکیک کاٹاگیا۔ بچوں نے کیک کاٹااورجناب الطاف حسین کوسالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ بچوں اوریوکے یونٹ کے تمام کارکنوں نے جناب الطاف حسین کے ساتھ گروپ فوٹوبنوائے۔اجتماع کے شرکاء کے لئے عشائیہ کابھی اہتمام کیاگیاتھا۔یوم تجدیدوفاکایہ اجتماع رات 12بجے ختم ہوا۔ اجتماع کے اختتام پر اراکین رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اوریوکے کے ذمہ داران اور کارکنان نے ملکرتمام سامان کوسمیٹا۔
|
1/9/2025 8:05:52 AM
|
|