ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 65ویں سالگرہ کے سلسلے میں اتوار7 اکتوبر کولندن میں اجتماع منعقد کیاجائے گا
الطاف حسین کی سالگرہ کی مناسبت سے 7 اکتوبرکو’’ یوم تجدید وفا ‘‘ کے طورپرمنایاجائے گا
اجتماع کے انعقاد کے سلسلے میں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی اور یوکے کے ذمہ داران کااجلاس
یوم تجدید وفا کے انعقاد کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کی جانب سے لندن اورمختلف شہروں میں اجلاسوں اورکارنرمیٹنگز کا انعقاد
تجدیدوفاکے اجتماع میں شرکت کے لئے اوورسیزیونٹوں کے ذمہ داران بھی لندن پہنچناشروع ہوگئے
لندن ۔۔۔ 3 اکتوبر 2018ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی 65ویں سالگرہ کے سلسلے میں اتوار7 اکتوبر 2018ء کولندن میں اجتماع منعقد کیاجائے گا۔ جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی مناسبت سے 7 اکتوبرکو’’ یوم تجدید وفا ‘‘ کے طورپرمنایاجائے گا۔ اجتماع سے ایم کیوایم کے مرکزی رہنماخطاب کریں گے۔ یہ اجتماع لندن میں ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے بالمقابل واقع ’’ وی آئی پی لاؤنج ‘‘ (47, High Street Edgware, HA8 7DD) میں لندن کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے ہوگا۔اجتماع کے انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے یوکے یونٹ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اورذیلی یونٹوں کے ذمہ داران کااجلاس کیااور اجتماع کے انتظامات کے سلسلے میں ذمہ داران کوہدایات دی گئیں۔ یوم تجدید وفا کے انعقاد کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کی جانب سے لندن اورمختلف شہروں میں جنرل ورکرزاجلاس اورکارنرمیٹنگز کاسلسلہ جاری ہے ۔اب تک لندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ برمنگھم ، مانچسٹراوربریڈفورڈمیں بھی کارکنوں کے اجلاس ہوچکے ہیں اوراجتماع میں شرکت کے لئے ہمدردوں کواجتماع کے دعوت نامے پہنچائے جارہے ہیں ۔ تجدیدوفاکے اجتماع میں شرکت کے لئے اوورسیزیونٹوں کے ذمہ داران بھی لندن پہنچناشروع ہوگئے ہیں۔
*****