ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کا ممتازصوفی قوال حضرت غلام فرید کے صاحبزادے اور
حضرت امجدصابری شہید ؒ کے بڑے بھائی عظمت صابری کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار
عظمت صابری کاانتقال صابری خاندان اوران کے تمام عقیدت مندوں اورمداحوں کیلئے بھی دکھ اورافسوس کاباعث ہے ۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 3 اکتوبر 2018ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ممتازصوفی قوال حضرت غلام فرید کے صاحبزادے اورحضرت امجدصابری شہید ؒ کے بڑے بھائی عظمت صابری کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ عظمت صابری کاانتقال صابری خاندان ہی کے لئے صدمہ کاباعث نہیں بلکہ صابری خاندان کے تمام عقیدت مندوں اورمداحوں کے لئے بھی دکھ اورافسوس کی بات ہے ۔ جناب الطاف حسین نے صابری خاندان کے تمام افرادسے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عظمت صابری مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواراہل خانہ اورمداحوں کوصبرجمیل عطاکرے۔
*****