ایم کیوایم کے زیراہتمام سانحہ حیدرآباد1988ء کے شہداء کی30 ویں برسی اتوار 30ستمبرکومنائی جائے گی
سانحہ حیدرآبادکے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے
اس سلسلے کامرکزی اجتماع اتوار30ستمبرکو لندن میں ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں منعقد کیاجائے گا
سانحہ حیدرآبادکے شہدا کیلئے ایم کیوایم کے اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام بھی قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوں گے
لندن ۔۔۔ 24 ستمبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ حیدرآباد1988ء کے شہداء کی 30 ویں برسی اتوار 30ستمبرکومنائی جائے گی ۔ اس سلسلے میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے اورسانحہ حیدرآبادکے شہداء کوخراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ اس سلسلے کامرکزی اجتماع اتوار30ستمبرکو لندن میں ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں منعقد کیاجائے گا۔ جبکہ ایم کیوایم کے اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام بھی سانحہ حیدرآبادکے شہداکے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوں گے۔ یادرہے کہ 30ستمبر1988ء کوکئی گاڑیوں میں سوار جدیدوخودکارہتھیاروں سے مسلح دہشت گردوں نے حیدرآباد شہرکے مختلف علاقوں میں داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دوسوسے زائد معصوم وبے گناہ مہاجرنوجوان، بزرگ ، مائیں، بہنیں اوربچے شہیداورسینکڑوں زخمی ہوگئے تھے ۔
*****