Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے شہیدکنوینرشہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی آٹھویں برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی


ایم کیوایم کے شہیدکنوینرشہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی آٹھویں برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی
 Posted on: 9/16/2018

ایم کیوایم کے شہیدکنوینرشہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی آٹھویں برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی
شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے 
لندن میں بھی ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کااجتماع منعقدکیاگیا
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں برسی کے اس اجتماع میں ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ محترمہ شمائلہ عمران، صاحبزادوں
عالیشان اوروجدان نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی

لندن۔۔۔16، ستمبر 2018ء
ایم کیوایم کے شہیدکنوینرشہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی آٹھویں برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ۔اس موقع پر شہید کنوینرکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایم کیوایم کے زیراہتمام قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے اورشہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس سلسلے میں لندن میں بھی ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کااجتماع منعقدکیاگیاجس میں کارکنوں، ذمہ داروں نے بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ برسی کے اس اجتماع میں ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ محترمہ شمائلہ عمران، صاحبزادوں عالیشان اوروجدان نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی ۔ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹر ندیم احسان، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا، دیگراراکین رابطہ کمیٹی، ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی اور چیپٹرز کے انچارجزاورکمیٹیوں کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی او ردیگرشرکاء نے شمائلہ عمران اوران کے بچوں سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیا۔ قرآن خوانی کے بعدشہید انقلاب کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اوردعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے درجات بلند کرے ۔ اس موقع پر شہیدوفاڈاکٹرحسن ظفر عارف، تحریک کے دیگر تمام شہیدوں کوبھی خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ اس موقع پر دعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ قائدتحریک الطاف حسین کو درازی عمر اور صحت وسلامتی عطاکرے، مہاجروں اورتمام مظلوموں کی غیب سے مددفرمائے اورتحریک کے شہیدوں کے لہو کے صدقے تحریک کوفتح وکامرانی سے ہمکنارفرمائے۔ علاوہ ازیں فاتحہ خوانی کے موقع پر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی ۔

*****















1/9/2025 8:33:18 AM