Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عیدالاضحی اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے سب سے زیادہ عزیز چیزوں کی قربانی دینے کا درس دیتی ہے قائد ایم کیوایم الطاف حسین


عیدالاضحی اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے سب سے زیادہ عزیز چیزوں کی قربانی دینے کا درس دیتی ہے قائد ایم کیوایم الطاف حسین
 Posted on: 10/15/2013
عیدالاضحی کا پیغام ہے کہ ایک عظیم اور بڑے مقصد کیلئے انسان، اپنی خواہشات، انا ، فخروانبساط اورغرور کو قربان کردے
حضرت ابراہیم ؑ نے اللہ تعالیٰ کے حکم پر اپنے سب سے چہیتے ، عزیزاور کڑیل بیٹے
حضرت اسمٰعیل ؑ کو قربانی کیلئے پیش کردیا جوکہ ان کافخر بھی تھے
عظیم مقصد اوراللہ تعالیٰ کی خوشی ورضا کی خاطر اپنی خواہشات، انا، غرور، آرزوئیں،فخروانبساط، اولاد اور
دیگرعزیزترین چیزوں کو قربان کردیا جائے
اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم عیدالاضحی کی اصل روح کو سمجھتے ہوئے اپنی ذات اور خاندان کے بجائے اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے اپنی عزیزترین شے کی قربانی دیں اوردکھی انسانیت کی خدمت کریں
نائن زیروعزیزآباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور مختلف شعبہ جات کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو

لندن۔۔۔15، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ عیدالاضحی تمام مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے سب سے زیادہ عزیز چیزوں کی قربانی دینے کا درس دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کا پیغام ہے کہ ایک عظیم اور بڑے مقصد کیلئے انسان، اپنی خواہشات، انا ، فخروانبساط اورغرور کو قربان کردے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان اور مختلف شعبہ جات کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں ، منتخب نمائندوں ، تمام شعبہ جات کے اراکین ، دنیا بھر میں مقیم کارکنان اورہمدردوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عیدالاضحی سنت ابراہیمی ؑ ہے جس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سرکاردوعالم ؐ نے بھی اس سنت کو جاری رکھا۔ حضرت ابراہیم ؑ نے اللہ تعالیٰ کے حکم پر اپنے سب سے چہیتے ، عزیزاور کڑیل بیٹے حضرت اسمٰعیل ؑ کو قربانی کیلئے پیش کردیا جوکہ ان کافخر بھی تھے اور حضرت اسمٰعیل ؑ نے بھی فرمانبرداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو قربانی کیلئے پیش کردیا۔ یہ ایک قابل فخر بیٹے کی ہی نہیں بلکہ خون کے رشتے اوراپنے فخروانبساط اورانا کی بھی قربانی تھی اور اس بات کا درس تھا کہ اللہ کی راہ میں اپنی عزیز ترین شے کی قربانی دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس بات پر کامل یقین ہے کہ اللہ تعالی ،مالک کائنات ہے اور ہمیشہ رہنے والی ذات ہے تو فخر صرف اللہ تعالیٰ کی ذات پر کیاجائے اورایک عظیم مقصد اوراللہ تعالیٰ کی خوشی ورضا کی خاطر اپنی خواہشات، انا، غرور، آرزوئیں،فخروانبساط، اولاد اوردیگرعزیزترین چیزوں کو قربان کردیا جائے، اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کی جائے اوران کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کی جائے تاکہ اللہ تعالیٰ راضی ہو۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم عیدالاضحی کی اصل روح کو سمجھتے ہوئے اپنی ذات اور خاندان کے بجائے اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے اپنی عزیزترین شے کی قربانی دیں اوردکھی انسانیت کی خدمت کریں۔

12/14/2024 11:04:47 AM