بیگم کلثوم نوازکے انتقال پرایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کا دلی تعزیت اورافسوس کااظہار
بیگم کلثوم نوازایک جراتمنداوربہادرخاتون تھیں، انہوں نے ہرمشکل وقت میں اپنے شوہرکابھرپورساتھ دیا۔الطا ف حسین
جب میاں نوازشریف کوقید کیاگیابیگم کلثوم نوازنے آزمائش کے اس وقت میں ریاستی جبر کے خلاف جدوجہدکی۔الطا ف حسین
بیگم کلثوم نواز کی خدمات اور جمہوریت کے لئے ان کی جدوجہدکو یاد رکھا جائے گا۔ الطاف حسین
بیگم کلثوم نوازکی وفات ان کے اہل خانہ اورخاندان کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ الطاف حسین
وہ تمام جغادری سیاستدان ، تجزیہ نگاراورصحافی جوبیگم کلثوم نواز کی بیماری کوڈرامہ کہتے تھے وہ آج کیاکہیں گے؟ الطا ف حسین
لندن ۔۔۔ 11 ستمبر 2018ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکے انتقال پر دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بیگم کلثوم نوازایک جراتمنداوربہادرخاتون تھیں، انہوں نے ہرمشکل وقت میں اپنے شوہرکابھرپورساتھ دیا۔ جب میاں نوازشریف کوقید کیاگیا، بیگم کلثوم نوازنے آزمائش کے اس وقت میں سامنے آکرریاستی جبر کے خلاف جدوجہدکی۔ ان کی خدمات اور جمہوریت کے لئے ان کی جدوجہدکو یاد رکھا جائے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بیگم کلثوم نوازکی وفات ان کے اہل خانہ اورخاندان کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان میاں نوازشریف ، ان کے خاندان اورجماعت کے تمام ارکان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اوران کے اہل خانہ اورتمام سوگواروں کویہ ناقابل تلافی نقصان دلی صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرعطافرمائے ۔
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں ان تمام جغادری سیاستدانوں ،ان سیاسی تجزیہ نگاروں اورصحافیوں سے سوال کرتاہوں کہ جن کے منہ یہ کہتے نہ تھکتے تھے کہ بیگم کلثوم نواز بالکل ٹھیک ہیں اورنوازشریف ان کی بیماری کابہانہ بنارہے ہیں تاکہ وہ لندن جاسکیں اوروہاں زیادہ سے زیادہ قیام کرسکیں ، وہ تمام لوگ آج بیگم کلثوم نوازکے انتقال پر کیاکہیں گے؟جناب الطا ف حسین نے کہاکہ محض سیاسی مخالفت میں اس قدراندھاہوجاناکسی بھی طرح درست اورجائزنہیں۔