ایم کیوایم ٹورنٹوکے سابق یونٹ انچار ج فہد خانزادہ کی اہلیہ ارم فہد کے ٹریفک میں
جاں بحق ہونے پر بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
حادثہ میں بچوں سمیت دیگر اہل خانہ کے شدید زخمی ہونے پر الطاف حسین کی گہری تشویش اور جلد صحتیابی کیلئے دعا
لندن ۔۔9ستمبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ٹورنٹوکے سابق یونٹ انچار ج فہد خانزادہ کی اہلیہ ارم فہد کے امریکہ میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا ہے جبکہ حادثہ میں فہد خانزادہ کے بچوں اور دیگر اہل خانہ کے شدید زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے فہدخانزادہ سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے او رسوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے، آمین۔ جناب الطاف حسین نے عوام وکارکنان سے بھی اپیل کی ہے کہ حادثہ میں زخمی ہونے والے فہد خانزادہ کے بچوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے جلد ومکمل صحیتابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کر یں
*****