ایم کیو ایم یوکے کے یونیٹس کی تنظیمِ نو کے سلسلے میں ایسٹ لندن یونٹ کی نئی یونٹ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان
تنظیمِ نو کے تحت معین خان کو ایسٹ لندن یونٹ انچارج،عبدالحسیب سنئیر جوائنٹ انچارج اور نعیم راجپوت جوائنٹ انچارج مقرر
تنظیمِ نو کا اعلان ایم کیو ایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے ایسٹ لندن میں منعقد ورکرز اجلاس میں کیا
لندن۔۔۔5ستمبر 2018ء
ایم کیو ایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ایسٹ لندن یونٹ کی تنظیمِ نو کرتے ہوئے نئی یونٹ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔نئی یونٹ کمیٹی کا اعلان ایم کیو ایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے ایسٹ لندن میں منعقد ورکرز اجلاس میں کیا جس میں ایسٹ لندن کے کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس میں جوائنٹ آرگنائزر محسن سعید سمیت دیگر اراکین آرگنائزنگ کمیٹی بھی موجود تھے۔
اس موقع پرہاشم اعظم نے ایسٹ لندن کے ساتھیوں کو پاکستان میں ہونے والے الیکشن2018ء کے کامیاب بائیکاٹ پر قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی جانب سے زبر دست خراجِ تحسین پیش کیا۔
تنظیمِ نو کے تحت معین خان کو یونٹ انچارج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ عبدالحسیب کو سنئیر جوائنٹ انچارج اور نعیم راجپوت کو جوائنٹ انچارج مقرر کیا گیا ہے۔اعلان کے مطابق سلمان راجپوت، سید ماجد،عادیل شفیق،عار ف الحق،عدنان احمد،عمیر حسین،بلال شاہ اور متین زیدی ایسٹ لندن یونٹ کی نئی یونٹ کمیٹی کے ارکان ہونگے۔