ایم کیوایم امریکہ کی 13رکنی نئی آرگنائزنگ کمیٹی کااعلان، ریحان عبادت سینٹرل آرگنائزر مقرر
عدنان نقوی ، مطلوب زیدی، سہیل شمس اورمحترمہ انجم عارف جوائنٹ آرگنائزرہوں گے
سہیل یوسف زئی، خورشیداحمد، محمدنظام الدین، محفوظ حیدری،رمضان کعبہ، اسامہ حسن، اظہارخان اوریوسف سعید
آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ہوں گے
تنظیم نو کا اعلان ایم کیوایم امریکہ کے جنرل ورکرزاجلاس میں کیاگیا،اجلاس میں تمام چیپٹرزکے کارکنان کی شرکت
اجلاس سے ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان ، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضااوردیگرذمہ داروں نے خطاب کیا
لندن ۔۔۔ 2 ستمبر 2018ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی توثیق سے ایم کیوایم امریکہ کی 13رکنی نئی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی ہے ۔ ریحان عبادت کو ایم کیوایم امریکہ کا سینٹرل آرگنائزر مقررکیاگیا ہے۔تنظیم نو کا اعلان آج ایم کیوایم امریکہ کے جنرل ورکرزاجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس سے ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا نے فون پر خطاب کیا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی ،سفیان یوسف ، منظور احمد ، ایم کیوایم امریکہ کے نگراں شاہد مصطفےٰ، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان آصف قاضی اورشاہد رضا بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں ایم کیوایم امریکہ کے اٹلانٹا، شکاگو، ڈیٹرائٹ، فلوریڈا ، ہیوسٹن، لاس اینجلس، واشنگٹن، نیویارک، سینٹ لوئیس،فلاڈلفیا، سان فرانسسکو، بالٹی مور اورنیوجرسی چیپٹرز کے کارکنان نے شرکت کی ۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا نے ایم کیوایم امریکہ کی 13رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا جس کے مطابق ریحان عبادت کو سینٹرل آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں چار جوائنٹ آرگنائزرہوں گے جن میں عدنان نقوی ، مطلوب زیدی، سہیل شمس اورمحترمہ انجم عارف شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ سہیل یوسف زئی، خورشیداحمد، محمدنظام الدین، محفوظ حیدری،رمضان کعبہ، اسامہ حسن، اظہارخان اوریوسف سعید سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے نئی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کوانکی نئی ذمہ داریوں پر مبارکبادپیش کی اور ان پر زور دیاکہ وہ آپس میں اتحاد و اتفاق ، کوارڈی نیشن سے کام کریں اور اورٹیم ورک کے ذریعے تنظیمی کام کوآگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں کوجس قسم کے ریاستی مظالم اورجبر وستم کاسامنا ہے اس کے پیش نظراوورسیز یونٹوں کی ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم کا مقدمہ آگے بڑھانے میں امریکہ یونٹ کاکردارنہایت اہمیت کاحامل ہے،قائدتحریک الطاف حسین کوامریکہ یونٹ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں لہٰذا تمام چیپٹرز کے کارکنان وذمہ داران اپنے تنظیمی فرائض نہایت ذمہ داری سے انجام دیں۔ ڈاکٹرندیم احسان نے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی پر زوردیاکہ وہ امریکہ کے تمام چیپٹرز کومزیدمنظم بنانے کیلئے اپنے رابطوں کوزیادہ سے زیادہ بڑھائیں ۔ اس موقع پر سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے یقین دلایا کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کی توقعات پر پورااترنے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کوبحسن وخوبی انجام دیں گے اورقائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں تحریکی جدوجہد کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
*****