Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اوورسیز آسٹریلیا کی 9 رکنی ایڈہاک کمیٹی کا اعلان کردیا ، اعلامیہ


رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اوورسیز آسٹریلیا کی 9 رکنی ایڈہاک کمیٹی کا اعلان کردیا ، اعلامیہ
 Posted on: 9/2/2018 1
رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اوورسیز آسٹریلیا کی 9 رکنی ایڈہاک کمیٹی کا اعلان کردیا ، اعلامیہ
قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے
کامران قادری ، ایم کیوایم آسٹریلیا کی ایڈہاک کمیٹی کے انچارج ہوں گے، رابطہ کمیٹی
کمیٹی کے اراکین میں عارف زبیری، عمران صدیقی ، ثاقب رضوان، عرفان احمد، تابش احمر، حسان بٹ ، خالداجمیری 
اور محترمہ نورین انصاری شامل ہیں
سندھ کے شہری علاقوں میں وفاپرست کارکنان وعوام پر بدترین ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں،ڈاکٹرندیم احسان
وفاپرست کارکنان پر لازم ہے کہ وہ ان ریاستی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں، ڈاکٹرندیم احسان
ایم کیوایم آسٹریلیا کے جنرل ورکرز اجلاس میں میلبرن ، سڈنی، پرتھ، کینبرا کے کارکنان کی بڑی تعدادمیں شرکت 

لندن۔۔۔2، ستمبر2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی امورکو منظم اورمربوط بنانے کیلئے اوورسیز آسٹریلیا کی 9 رکنی ایڈہاک کمیٹی کا اعلان کردیا ہے ۔ ایڈہاک کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیااور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کی ہے ۔ 
رابطہ کمیٹی کے اعلان کے مطاق کامران قادری ، ایم کیوایم آسٹریلیا کی ایڈہاک کمیٹی کے انچارج ہوں گے جبکہ کمیٹی کے اراکین میں عارف زبیری، عمران صدیقی ، ثاقب رضوان، عرفان احمد، تابش احمر، حسان بٹ ، خالداجمیری اور محترمہ نورین انصاری کو شامل کیاگیا ہے۔یہ ایڈہاک کمیٹی ایک ماہ کے اندراندر آسٹریلیا کے تمام چیپٹرز کی تنظیم نو کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کو اپنی سفارشات مرتب کرکے ارسال کرے گی اور بعدازاں ایم کیوایم آسٹریلیا کی باقاعدہ آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ 
یہ اعلان آج ایم کیوایم آسٹریلیا کے جنرل ورکرز اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس سے ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، اراکین رابطہ کمیٹی سفیان یوسف اور مصطفی عزیزآبادی نے بھی گفتگو کی ۔ اجلاس میں میلبرن ، سڈنی، پرتھ، کینبرا کے کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔جنرل ورکرز اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ بانیان پاکستان کی اولاد، مہاجرقوم ایک مرتبہ پھر آزمائش کے سخت ترین مراحل کا سامنا کررہی ہے ، سندھ کے شہری علاقوں میں وفاپرست کارکنان وعوام پر بدترین ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں، بے گناہ مہاجرنوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے ، انہیں جبری لاپتہ کیاجارہا ہے اور مہاجروں کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے پابند سلاسل کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بابائے مہاجرقوم جناب الطاف حسین ، مہاجرقوم پر ڈھائے جانے والے مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے دن رات مصروف ہیں اور دنیا بھرمیں مقیم وفاپرست کارکنان پر لازم ہے کہ وہ جناب الطاف حسین کے نظریہ کے فروغ اور مہاجرقوم پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے ایم کیوایم آسٹریلیا کے تمام ذمہ داران اورکارکنان پر زوردیا کہ وہ ایک ٹیم کی طرح تحریکی ذمہ داریاں انجام دیں اور آنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔اس موقع پر آسٹریلیا کے چاروں شہروں کے کارکنان نے جناب الطاف حسین کے نام دعائیہ پیغامات دیئے اوران کی قیادت میں حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
*****


1/9/2025 5:45:42 PM