خاورمانیکا کے غیرقانونی اورغیراخلاقی طرزعمل کا فوری نوٹس لیاجائے ،ڈاکٹرندیم احسان کنوینر ایم کیوایم
|
Posted on: 8/27/2018
|
خاورمانیکا کے غیرقانونی اورغیراخلاقی طرزعمل کا فوری نوٹس لیاجائے ،ڈاکٹرندیم احسان کنوینر ایم کیوایم
تمام شہریوں کی طرح قانون کا احترام کرناخاورمانیکاپر بھی لازم ہے، ڈاکٹرندیم احسان
خاورمانیکا نے رضوان گوندل کواپنے ڈیرے پر آکر معافی نہ مانگنے کی پاداش میں رضوان گوندل کا تبادلہ کرادیا، ڈاکٹرندیم احسان
وزیرریلوے شیخ رشید کی جانب سے ریلوے کے افسر حنیف گل کے ساتھ غیراخلاقی رویہ اختیار کیاجاچکا ہے، ڈاکٹرندیم احسان
وزیراعظم اپنی تقاریر میں آئین ، قانون اور اخلاقیات کے بلندوبانگ دعوے کرتے ہیں، ڈاکٹرندیم احسان
تحریک انصاف کے دورحکومت میں اقرباء پروری کی مثالیں قائم کی جارہی ہیں، ڈاکٹرندیم احسان
ڈی پی او رضوان گوندل کا تبادلہ فی الفور منسوخ قراردیاجائے، ڈاکٹرندیم احسان
لندن۔۔۔27، اگست2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے پاک پتن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ کے سابق شوہر خاورمانیکا کی گاڑی ناکے پرروکنے اورڈیرے پر جاکرمعافی نہ مانگنے کی پاداش میں ڈی پی او رضوان گوندل کے تبادلہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ ملک کے تمام شہریوں کی طرح قانون کا احترام کرناخاورمانیکا پر بھی لازم ہے لیکن جب پاک پتن میں انکی گاڑی کو ایک ناکے پر روکاگیا تو انہوں نے نہ صرف گاڑی نہیں روکی بلکہ بعدازاں پولیس کی جانب سے استفسار کرنے پر نامناسب زبان بھی استعمال کی ۔ انہوں نے کہاکہ یہی نہیں بلکہ خاورمانیکا نے شرط رکھی کی ڈی پی او رضوان گوندل ان کے ڈیرے پر آکر معافی مانگیں اور معافی نہ مانگنے کی پاداش میں رضوان گوندل کا تبادلہ کرادیا ۔ اس سے قبل تحریک انصاف کی حکومت کے وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید کی جانب سے ریلوے کے افسر حنیف گل کے ساتھ غیرمناسب اورغیراخلاقی رویہ اختیار کیاجاچکا ہے جس کے باعث حنیف گل طویل رخصت پر جانے پر مجبور ہوگئے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپنی تقاریر میں آئین ، قانون اور اخلاقیات کے حوالے سے بلندوبانگ دعوے کرتے ہیں لیکن تحریک انصاف کے دورحکومت میں وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے سابق شوہر خاورمانیکا کی خوشی کیلئے پولیس افسران کو انتقام کا نشانہ انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنما دن رات تبدیلی کا راگ الاپتے ہیں لیکن انکے دورحکومت میں اقرباء پروری کی مثالیں قائم کی جارہی ہیں اور انتقامی کارروائیاں کرکے پولیس افسر ن میں مایوسی پھیلائی جارہی ہے جس کانوٹس لینا انتہائی ضروری ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بوزدار سے مطالبہ کیاکہ خاورمانیکا کے غیرقانونی اورغیراخلاقی طرزعمل کا فوری نوٹس لیاجائے ، انتظام حکومت میں اقرباء پروری کی حوصلہ شکنی کی جائے اور ڈی پی او رضوان گوندل کا تبادلہ فی الفور منسوخ قراردیاجائے۔
*****
|
1/9/2025 5:40:47 PM
|
|