ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے رکن محمدعثمان خان کی ہمشیرہ محترمہ اخترالنساء بیگم کے انتقال پر
قائدتحریک جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے رکن محمدعثمان خان کی ہمشیرہ محترمہ اخترالنساء بیگم کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے عثمان خان اوران کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ اخترالنساء بیگم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواراہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے ۔ آمین
*****