Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

8، اگست1986ء کو نشترپارک کے جلسہ کی یہ وڈیو کیسٹ براہ کرم لندن ارسال کریں۔


 8، اگست1986ء کو نشترپارک کے جلسہ کی  وڈیو کیسٹ براہ کرم لندن ارسال کریں۔
 Posted on: 8/10/2018
براہ کرم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ توجہ فرمائیں!
اپیل ، اپیل ، اپیل


8، اگست1986ء کو ایم کیوایم نے نشترپارک کراچی میں تاریخی جلسہ عام منعقد کیاتھا اور اس جلسہ کی وڈیو کیسٹ ریلیز کی تھی۔ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن میں ایم کیوایم کاتمام تاریخی ریکارڈ ضبط کرلیاگیاتھا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی بارباراپیلوں کے باوجود وڈیوکیسٹس اور فوٹوگرافس پر مشتمل یہ ریکارڈ ایم کیوایم کوواپس نہیں کیاگیا۔ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کو نشتر پارک میں ہونے والے ایم کیوایم کے پہلے تاریخی جلسہ عام کی وڈیو کیسٹ کی اشد ضرورت ہے ۔
تمام مہاجربزرگوں ، ماؤں ، بہنوں ،تحریکی ساتھیوں اورہمدرد مہاجروں سے مؤدبانہ درخواست، پرزور اپیل ہے کہ جس کسی کے بھی پاس 8، اگست1986ء کو نشترپارک کے جلسہ کی یہ وڈیو کیسٹ موجود ہے وہ انتہائی ارجنٹ اور ہنگامی بنیادوں پر یہ وڈیو کیسٹ براہ کرم لندن ارسال کریں۔
جن کے پاس یہ وڈیو کیسٹ موجود ہے اور اگر ان کا یوٹیوب پر اکاؤنٹ ہے تو وہ نشترپارک کے جلسہ کی وڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کرکے اس کا لنک ای میل کے ذریعہ یا سیکریٹریٹ کے واٹس ایپ ، رابطہ کمیٹی کے کسی رکن کے واٹس ایپ نمبر پرارسال کردیں۔
لندن سیکریٹریٹ کا ای میل ایڈریس اورواٹس ایپ نمبر درج ذیل ہے:
لندن سیکریٹریٹ کا واٹس ایپ نمبر
0044 7399 367438 ہے 
اس کے علاوہ جس کے پاس نشترپارک میں ایم کیوایم کے پہلے جلسہ کی وڈیو کیسٹ موجود ہے وہ اس جلسہ عام کی وڈیو اپنے ٹیلی ویژن پر چلاکر اپنے موبائل کیمرے سے 10، 10 منٹ کی وڈیو کلپ بناکر پارٹ ون، پارٹ ٹو، پارٹ تھری، پارٹ فور اسی طرح جتنے بھی پارٹ بنیں بناکر واٹس ایپ کے ذریعہ بھیج دیں ۔ ایم کیوایم ایسے مہاجربزرگوں ، ماؤں ، بہنوں اور نوجوانوں کا احسان ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ 
بہت بہت شکریہ
رابطہ کمیٹی 
متحدہ قومی موومنٹ
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن
10، اگست 2018ء

1/9/2025 5:36:58 PM