معروف قانون داں عرفان قادر کے والد محترم کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے معروف قانون داں اور دانشور عرفان قادر کے والد محترم میاں عبدالقادر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان اور اراکین رابطہ کمیٹی نے عرفان قادر سمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)
*****