ایم کیوایم شعبہ خواتین نارتھ کراچی کی کارکن محترمہ خدیجہ کے انتقال پرایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان اوراراکین رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت
لندن ۔۔۔ یکم اگست 2018ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان اوراراکین رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شعبہ خواتین نارتھ کراچی کی وفاپرست کارکن محترمہ خدیجہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ مرحومہ خدیجہ کے انتقال پر ہم اراکین رابطہ کمیٹی کوبہت دکھ ہے ، ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ خدیجہ مرحومہ کواپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اوران کے تمام لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔
*****