ایم کیوایم شعبہ خواتین نارتھ کراچی کی کارکن محترمہ خدیجہ کے انتقال پرقائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن ۔۔۔ یکم اگست 2018ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ خواتین نارتھ کراچی کی وفاپرست کارکن محترمہ خدیجہ کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے محترمہ خدیجہ کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ خدیجہ نے ثابت قدمی سے تحریک میں اپنے فرائض انجام دیے اور اپنی وفا پر قائم رہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ خدیجہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اوران کے تمام لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرجمیل عطاکرے۔
*****