ایم کیوایم یوکے کی تنظیم نو کے سلسلے میں 13رکنی نئی آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل کااعلان
تنظیم نوکے تحت ہاشم اعظم کوایم کیو ایم یوکے کاآرگنائزربرقرارکھاگیا ،محسن سعید اورڈاکٹرخرم جوائنٹ آرگنائزر مقرر
تنظیم نو کااعلان ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں جنرل ورکرزاجلاس میں کیا
لندن ۔۔۔ 29 جولائی 2018 ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم یوکے کی تنظیم نو کرتے ہوئے 13رکنی نئی آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل کااعلان کیاہے ۔ تنظیم نو کااعلان آج ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایم کیوایم یوکے کے جنرل ورکرزاجلاس میں کیا جس میں لندن کے تمام یونٹوں کے کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا ،اراکین رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان بھی موجودتھے۔
تنظیم نوکے تحت ہاشم اعظم کوایم کیو ایم یوکے کاآرگنائزربرقرارکھاگیا جبکہ محسن سعید اورڈاکٹرخرم کوجوائنٹ آرگنائزر مقررکیاگیاہے۔ اعلان کے مطابق سہیل خانزادہ ، حفیظ احمد،آصف سعید ،وجیہہ احمد ، عبدالحفیظ ، محمدشفیق ، غفران حمید ، احمدامام ، ندیم شیخ ،اورفیصل خانزادہ ایم کیوایم یوکے کی نئی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
*****